انشورنس رقوم کی بھاری عدم ادائیگی کے باعث پمز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مریضوں کیلئے صحت سہولت کارڈ پر مفت علاج کی سروس معطل کر دی گئی۔
اب دونوں صوبوں کے مریضوں کے پمز میں مفت آپریشنزہوں گے نہ داخلہ ملے گا، صرف سی سی یو ، آئی سی یو اور ڈائیلسز کے مریض علاج کروا سکیں گے ، مفت علاج کی سہولت انشورنس کی رقوم ادانہ کئے جانے پر معطل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کی جانب صحت سہولت کارڈ کے چودہ کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔ اسلئے یہ سہولت معطل کرنے کا اقدام اٹھانا پڑا جس سے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں