اسپاٹیفائی نے سال 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کردیئے
فعال صارفین 11 فیصد اضافے سے 640 ملین ہوگئے، مجموعی آمدنی 19فیصد اضافے سے 4ارب یورو ہوگئی
کراچی، 13 نومبر، 2024۔ اسپاٹیفائی نے سال 2024 کی تیسری سہہ ماہی کی آمدن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اس عرصہ کے دوران اسپاٹیفائی نے انتہائی مقبول آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس کے طور پر مسلسل مستحکم کارکردگی کا اظہار کیا ہے۔
ستمبر 2024 میں اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی میں، اسپاٹیفائی کے ماہانہ ایکٹو صارفین گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے سے 640 ملین ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر صارفین کی تعداد بھی گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے کے ساتھ 252 ملین تک پہنچ گئی جس سے دنیا بھر میں موسیقی سننے والوں میں اسپاٹیفائی کی پسندیدگی سامنے آتی ہے۔

اس سال کے دوران اسپاٹیفائی کی مالی کارکردگی بھی مستحکم رہی اور مجموعی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافے سے 4 ارب یورو تک پہنچ گئی۔ آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے تاریخی مجموعی مارجن رپورٹ کیا ہے، جو 31.1 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ مجموعی منافع مسلسل دوسری سہ ماہی میں 1 ارب یورو سے تجاوز کرگیا ہے۔ آپریٹنگ آمدن بھی 454 ملین یورو کے ساتھ اس نئی سہ ماہی کی بلند ترین سطح پر بہتر ہوئی ہے۔
اسپاٹیفائی کے بانی اور سی ای او ڈینیئل اک نے کہا، ''ہم اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی بار کامیابی کی اتنی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔ ہمیں اپنی کارکردگی اور ترقی کے حصول پر انتہائی خوشی ہے۔ ہم آج اس مقام پر کھڑے ہیں جس کا ہدف ہم نے طے کیا ہے بلکہ شائد ہدف سے تھوڑا آگے نکل گئے ہیں اور اپنے طویل مدتی اہداف کے حصول میں ایک مستحکم راستے پر گامزن ہیں۔ جدت اور ترقی کے عزم کا یہ انتھک سفر ہمیں اس انڈسٹری میں سب سے قیمتی چیز، یعنی صارف کے تجربات کے مطابق تیار کرتا ہے، اور ہماری بنیادی خصوصیات کو تقویت دیتا ہے جو اسپاٹیفائی کو منفرد بناتی ہیں۔ میں مستقبل کے حوالے سے نہایت پرجوش ہوں۔''
اسپاٹیفائی کی آمدن سے متعلق مکمل تفصیلات اس لنک (https://newsroom.spotify.com/2024-11-12/spotify-reports-third-quarter-2024-earnings/) سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اسپاٹیفائی کے سی ای او ڈینیئل اک اور انکے سی ایف او کرسچین لیوگا کی جانب سے اس سہ ماہی کی کارکردگی پر اظہار خیال اس لنک (https://x.com/eldsjal/status/1856443943560577273) سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں