الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او ثاقب الطاف نے پاکستان ایگرو شو 2024 کا افتتاح کردیا


لاہور الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (اے جی ٹی ایل) کے سی ای او ثاقب الطاف نے ایکسپو سینٹرمیں تین روزہ پاکستان ایگرو شو 2024ء کا افتتاح کردیا۔ پاکستان میں شعبہ زراعت کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی یہ نمائش 14 سے 16 نومبر تک جاری رہے گی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر الغازی ٹریکٹرز کے سی ای او، ثاقب الطاف نے پاکستان کے زرعی نظام میں بڑی تبدیلی لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ''آج یہ شاندار نمائش زرعی ترقی کے بہترین مواقع سامنے لارہی ہے۔ جس میں نہ صرف مشینری کی نمائش کی گئی ہے بلکہ پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے نئے مواقع کے دروازے بھی کھل رہے ہیں۔''



افتتاحی تقریب میں شعبہ زراعت سے منسلک ماہرین، کسانوں اور مختلف کمپنیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں الغازی ٹریکٹرز کے پویلین میں اسکا نیا متعارف کردہ نیو ہالینڈ این ایچ -850 ٹریکٹر (New Holland NH-850 tractor) حاضرین اور شرکاء کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے میں کامیاب رہا۔

ثاقب الطاف نے کہا، ''پاکستان ایگرو شو جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے ہم شعبہ زرعت میں جدت لا کر اسے کاشتکاری کی موجودہ ضروریات کے مطابق لا سکتے ہیں۔ آج ہم نے اس نمائش میں جو جوش و خروش ملاحظہ کیا ہے، وہ کسان برادری کی طرف سے اس شعبے کی ترقی لانے میں اہم سنگ میل ہے۔"

اس تین روزہ نمائش کا مقصد پاکستان میں زراعت کے شعبے میں جدت لانا ہے۔ ایسی جدت جوکاشتکاری کی مشینری، زرعی کیمیکلز اور کاشتکاری کے پائیدار طریقے اختیار کرنے کے لئے کسانوں کو قائل کر سکے۔ اس نمائش میں اے جی ٹی ایل نے تکنیکی جدت اور صنعتی تعاون کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی