کراچی، : پاکستان کے سب سے بڑے فوڈ سپلائرز اور پروڈیوسرز میں شامل، یونیٹی فوڈز (Unity Foods) نے فخریہ طور پر پاکستان فوڈ فیسٹیول کے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیسٹول پاکستان کے فلیگ شپ برانڈ سن رج (Sunridge)کے تحت اسپارکس بزنس کلب کی جانب سے ملک کے بھرپور کھانوں کے ورثے اور خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کیا گیا۔
اس فیسٹیول میں 60 سے زائد چھوٹے فوڈ وینچرز کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو کراچی بھر سے آنے والے لوگوں کو اپنی منفرد آفرز سامنے لاتا ہے۔
اس فیسٹیول میں 60 سے زائد چھوٹے فوڈ وینچرز کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو کراچی بھر سے آنے والے لوگوں کو اپنی منفرد آفرز سامنے لاتا ہے۔
یہ شراکت داری یونٹی فوڈز کی پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے بالخصوص خواتین کی زیر ملکیت چھوٹے فوڈ بزنس کو بااختیار بنا نے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ اس فیسٹیول میں ان کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات کے فروغ، وسیع پیمانے پر سامعین سے جڑنے اور اپنی رسائی بڑھانے کا بہترین موقع ملا، اور اس طرح انہیں کاروبارکو آگے بڑھانے اور مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا شاندار موقع ملا۔ اس اسپانسر شپ کے ذریعے یونٹی فوڈز نے نہ صرف مقامی کاروباری افراد کی مدد کرنے بلکہ پاکستان بھر میں غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی، نگین رضوی نے کہا، ''یونیٹی فوڈز تنوع اور اپنے کام کو فروغ دے کر پاکستان کے فوڈ سیکٹر کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان فوڈ فیسٹیول میں جدت انگیز خواتین کی زیر قیادت کاروبار کی معاونت کرکے ہمارا مقصد ایسے دیرپا اثرات پیدا کرنا ہے جس سے کھانا پکانے کا شعبہ اور کاروباری خواتین دونوں کی ترقی ممکن ہوسکے۔''
پاکستان فوڈ فیسٹیول نے فیملیز، کھانے پینے کے شوقین افراد اور کمیونٹی ممبران کو پاکستان کے وسیع اور ذائقہ دار کھانوں سے روشناس کرانے کے ذریعے ایک خوشگوار سفر کا آغاز کرنے پر خوش آمدید کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں