​چینی نیو انرجی گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی ​ کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر 10 ملین ویں NEV​ گاڑی کی نمائش

کمپنی نے  30سالوں میں 10ملین گاڑیاں تیار کرکے اہم سنگل میل عبور کرلیا ہے، یہ بھر پور عزم کی نشاندہی ہے

کراچی دنیا کی صف اول کی نیو انرجی ویہکل(این ای وی) اور پاور بیٹریاں بنانے والے ادارے، بی وائی ڈی (BYD) کی جانب سے اپنی 30 ویں سالگرہ کے تاریخ ساز موقع پر شن زن-شانوی اسپیشل تعاون زون (Shenzhen-Shanwei Special Cooperation Zone)میں اپنے شیاؤمو پروڈکشن بیس (Xiaomo Production Base) پر 10 ملین ویں این ای وی گاڑی نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ یہ اہم کامیابی پائیدار نقل و حمل کے لئے بی وائی ڈی کے بھرپور عزم کی نشاندہی کرتی ہے اور آٹوموٹو صنعت میں اسکی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔

اس موقع پر تقریب میں BYDکے چیئرمین اور صدر وانگ چوان فو نے خصوصی خطاب میں بتایا کہ کمپنی نے صرف 20 ملازمین کے ساتھ ایک چھوٹے اسٹارٹ اپ سے آغاز کیا اور اب دنیا بھر میں تقریبا 10 لاکھ اسٹاف کے ساتھ ایک ملٹی نیشنل کارپوریشن کی قابل ذکر شکل میں سامنے آئی ہے۔ وانگ چوان فو نے اپنے خطاب میں تکنیکی جدت کے لئے بی وائی ڈی کے عزم اور نقل و حرکت کے مستقبل کی تشکیل میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔



10 ملین این ای وی کے سنگ میل کا حصول پائیدار ترقی کے لئے BYDکے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔ یہ اس سنگ میل تک پہنچنے والی  دنیا کی پہلی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ BYDکو ابتدائی5 ملین این ای وی گاڑیاں تیار کرنے میں 15 سال لگے اور صرف 15 ماہ میں اگلے 5 ملین کے ہدف کو حاصل کیا، جس سے نیو انرجی ویہکل پر کمپنی کی اہم توجہ اور اس کی مسلسل تکنیکی ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔

BYDکی 10 ملین ویں گاڑی ڈینزا زیڈ 9 (DENZA Z9) گیم سائنس کے بانی اور سی ای او،  فینگ جی کو پیش کی گئی۔ انکی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مشہور گیم بلیک متھ: ووکونگ کی تیاری میں بھی انکا اہم ہاتھ ہے۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ BYDکی کامیابی جرات مندانہ وژن، انتہک عمل درآمد اور غیر متزلزل ثابت قدمی کی بنیاد پر استوار ہے۔ انہوں نے کمپنی کی کامیابیوں کو اسکی بھرپور تکنیکی صلاحیتوں اور انجینئرنگ کے سازگار ماحول سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا، ''بی وائی ڈی کے انجینئروں کی روح ہی ہماری کمپنی کی روح ہے۔''

BYDکے جدید ماحول پر گہری نگاہ رکھنے والے چین کے مشہور اور مالیاتی امور کے ماہر صحافی و مصنف کن شو (Qin Shuo)نے تقریبا 100 درمیانی تا سینئر لیول ایگزیکٹوز اور ملازمین کے انٹرویو کئے۔ انکی معلومات کو ''انجینئرز کی روح'' نامی کتاب میں مرتب کیا گیا ہے۔

وانگ نے مستقبل کے پیش نظر BYDکے اسٹریٹجک روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا اور خصوصی دستاویز (BYD Basic Guidelines) متعارف کرائی۔ یہ ایک جامع دستاویز ہے جو کمپنی کے بنیادی اصولوں، تاریخ ساز تجربات اور آگے بڑھنے کی حکمت عملی کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ فریم ورک آنے والے سالوں میں BYDکی مسلسل ترقی اور جدت سازی میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

BYDانٹیلی جنٹ ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لئے 100 ارب یوان کی سرمایہ کاری کرے گی جو مصنوعی ذہانت کو آٹوموٹو سسٹم کے ساتھ مربوط بناتی ہے، اور یہ اپنی تمام گاڑیوں کی جامع اپ گریڈیشن کے عمل کو آگے بڑھاتی ہے۔ یہ عزم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ BYDتکنیکی ترقی میں سب سے آگے رہے اور عالمی مارکیٹ میں اپنی مسابقتی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر زندگی کے متلاشی لوگوں کی امنگوں کو پورا کرے۔ انجینئرنگ کی سوچ پر مستقل توجہ اور پائیدار ترقی کے لئے کوشاں BYDایک عالمی معیار کے ہائی ٹیک ادراے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے۔


بی وائی ڈی  BYD کیا ہے، مختصر تعارف:
بی وائی ڈی ایک ملٹی نیشنل ہائی ٹیک کمپنی ہے جو بہتر زندگی کے لئے تکنیکی جدت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ ری چارجیبل بیٹری بنانے والی کمپنی کے طور پر 1995 میں قائم ہونے والی  بی وائی ڈی اب چین، امریکہ، کینیڈا، جاپان، برازیل، ہنگری اور بھارت میں 30 سے زائد صنعتی پارکوں کے ساتھ آٹوموبائلز، ریل ٹرانزٹ، نئی توانائی اور الیکٹرانکس کا احاطہ کرتے ہوئے ایک متنوع کاروباری دائرہ کار رکھتا ہے۔ توانائی کی پیداوار اور اسٹوریج سے لے کر اس کے اطلاق تک، بی وائی ڈی توانائی کے صفر اخراج حل فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے جو فوسل ایندھن پر عالمی انحصار کو کم کرتا ہے۔ اس کی نئی انرجی گاڑیوں کا پھیلاؤ اب 6 براعظموں، 88 سے زیادہ ممالک اور خطوں اور 400 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔ ہانگ کانگ اور شینزن اسٹاک ایکسچینجز میں لسٹڈ کمپنی فارچیون گلوبل 500 کاروباری اداروں کی فہرست میں شامل ہے جو ماحول دوست دنیا کے حصول میں جدت پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی www.bydglobal.comملاحظہ کریں۔

BYD Auto کا تعارف:
2003 میں قائم، بی وائی ڈی آٹو دراصل بی وائی ڈی کا ماتحت آٹوموٹو ادارہ ہے، جو ایک ملٹی نیشنل ہائی ٹیک کمپنی ہے اور بہتر زندگی کے لیے تکنیکی جدت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی نقل و حمل کے شعبے کی ماحول دوستی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے مقصد کے ساتھ بی وائی ڈی آٹو مکمل الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں تیار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ کمپنی نے نئی انرجی والی گاڑیوں کی پوری انڈسٹریل چین کی بنیادی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کی ہے، جیسے بیٹریاں، الیکٹرک موٹرز، اور الیکٹرانک کنٹرولرز۔ حالیہ سالوں میں اس نے بلیڈ بیٹری، ڈی ایم -آئی سپر ہائبرڈ ٹیکنالوجی، ای پلیٹ فارم 3.0، سی ٹی بی ٹیکنالوجی، ای 4 پلیٹ فارم، بی وائی ڈی ڈائیسس انٹیلی جنٹ باڈی کنٹرول سسٹم، اور ڈی ایم او سپر ہائبرڈ پلیٹ فارم سمیت قابل ذکر تکنیکی ترقی حاصل کی ہے۔ کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے ساتھ فوسل ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار روکنے والی دنیا کی پہلی کار ساز کمپنی ہے اور مسلسل 11 سال سے چین میں نئی انرجی کی مسافر گاڑیوں کی سب سے زیادہ فروخت کنندہ رہی ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی