لاہور (اے پی پی ; 28 نومبر 2024): وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر ایک برانڈ ہے اور حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے،اس سے قبل کاشتکاروں کو ٹریکٹرز پر ا تنی بڑی سبسڈی فراہم نہیں کی گئی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے یہاں زراعت ہائوس میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور محکمہ زراعت کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو سمیت ملت، الغازی،براق،اے ٹی ایس اور پاک ٹریکٹرمینو فیکچرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔
وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیرقیادت گرین ٹریکٹرپرو گرام کی شفاف قرعہ اندازی کو یقینی بنایا گیا ہے،اس سکیم کے تحت9500خوش نصیب کاشتکاروں کو 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زرعی میکانائزیشن اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور مقامی ٹریکٹر انڈسٹری پر کاشتکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، مقامی ٹریکٹر انڈسٹری 85ہارس پاور سے زیادہ ٹریکٹرز کی بھی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کریں۔

اس کے علاوہ رائس ٹرانسپلانٹرز، ہارویسٹرز کی تیاری پر بھی مقامی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان مشینوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی سرمایہ بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سے 50 ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان کو اپنی پسند کے مطابق 50تا85 ہارس پاور کے ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں۔
وزیر زراعت پنجاب نے واضح کیاکہ کسانوں کو ٹریکٹرز کی ڈلیوری تک کا تمام سسٹم میکنائزاڈ ہو گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ اس سکیم کو بڑے پیمانے پر لانچ کیا جائے، ٹریکٹر کی خرید کے سلسلے میں کاشتکار کو آپشن دیا جائیگا کہ وہ جس مرضی کمپنی کا ٹریکٹر خرید ے، گرین ٹریکٹر کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریکٹر انڈسٹری کے نمائندوں کو واضح کیا کہ گرین ٹریکٹر کی تیاری کے وقت بین الاقوامی ایس او پیز کو مدنظر رکھنا لازم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرین ٹریکٹرز کے علاوہ گندم کے کاشتکاروں کو مزید ایک ہزار ٹریکٹرز "زیادہ گندم اگا ئو"مہم کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت اب تک 9400کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹر ایشو کئے جا چکے ہیں،
گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا مرحلہ31مارچ2025تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، اس سکیم سے نہ صرف کاشتکاروں بلکہ ٹریکٹر انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا، ٹریکٹر انڈسٹری کو ڈلیوری کے لئے دی جانے والی ٹائم لائن کو لازمی فالو کرنا ہوگا۔
اس موقع پر ٹریکٹر انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کو مقامی انڈسٹری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مقامی طور پر اس سکیم کو مکمل انڈسٹری کی جانب سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)چوہدری عبدالحمید اور ٹریکٹر انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے ٹریکٹر کی تیاری کیلئے معاہدے پر دستخط کئے۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اعجاز منیر،کیپٹن(ر) وقاص رشید، شبیر احمد خاں اور ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، ملک محمد اکرم، نوید عصمت کاہلوں و دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں