الغازی ٹریکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان گرین ٹریکٹر اسکیم کا معاہدہ


لاہور : الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پنجاب حکومت کے ساتھ وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر اسکیم کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کردئیے۔ یہ معاہدہ شعبہ زراعت کی جدت میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر زراعت پنجاب سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی، سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور الغازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب الطاف موجود تھے۔  


اس شراکت کا مقصد پنجاب کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور جدید زرعی آلات کی رسائی کسانوں تک موثر بنانا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے الغازی ٹریکٹرزحکومت کے زرعی جدت اور پائیدار زراعت کے وژن کی حمایت میں اہم کردار ادا کرے گا۔  

الغازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ثاقب الطاف نے کہا، ''یہ تعاون پاکستانی کسانوں کو قابل اعتماد اور موثر زرعی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری سے نہ صرف ہم زرعی جدت کی جانب اہم قدم اٹھا رہے ہیں بلکہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کسانوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ یہ شراکت پنجاب کے زرعی شعبے میں جدیدیت اور ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر پیداوار کے مواقع فراہم کرے گی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی