بی او پی اور اے ایف ڈی کے درمیان پہلی بار کنسیشنل گرین بینکنگ آن لینڈنگ کی 54.2 ملین امریکی ڈالر کی سہولت پر دستخط


دی بینک آف پنجاب نے فرانس کی ایک  سٹیٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی Agence Française de Développement سے 54.2 ملین ڈالر کی غیر ملکی کرنسی پر قرض دینے کی سہولت حاصل کر لی ہے۔اس سہولت کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے منصوبوں اور سرگرمیوں کو آگے قرض دینا ہے۔ کریڈٹ کی سہولت کے علاوہ Agence Française de Développement بینک آف پنجاب کو تکنیکی معاونت کے پروگرام کی سپورٹ کے لیے6 لاکھ 75ہزار یوروکی گرانٹ بھی فراہم کر رہا ہے۔



غیر ملکی کرنسی پہ  کنسیشنل کریڈٹ کی یہ پہلی سہولت ہے  جس کا اہتمام ایک پاکستانی کمرشل بینک نے خاص طور پر موسمیاتی فنانسنگ سے کیا ہے۔ مزید برآں، یہ تعاون Agence Française de Development اور پاکستانی کمرشل بینک کے درمیان پہلی شراکت داری ہے، جو کہ دونوں  اداروں کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

دو سال تک جاری رہنے والے سخت انتخابی عمل کے ذریعے بی او پی کو اے ایف ڈی کے ساتھ شراکت دار  بینک کے طور پر منتخب کیا گیا۔یہ سہولت دونوں اداروں کے درمیان ایک طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے پہلا قدم ہے۔

معاہدہ طے پانے کے موقع پر دستخط کی تقریب  AFD ہیڈ آفس پیرس میں منعقد کی گئی۔ باہمی اشتراک کے اس معاہدہ پر AFD  کے ڈائریکٹر براے یورپ، مشرق وسطی اور ایشیاء  Cyrille Bellier اور بینک آف پنجاب کی جانب سے ہیڈ انویسٹمنٹ بینکنگ عمر خان نے دستخط کے۔ دستخط کی اس تقریب میں بینک آف پنجاب کی جانب سے ہیڈ پراجیکٹس نعیم جاوید اور AFD کے سینئر نمایندوں نے شرکت کی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی