کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کومینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے زیرِ اہتمام 39ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز میں فنانس کیٹگری میں بہترین کمپنی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔پاکستان میں اسلامی بینکاری کی کامیابی میں اپنا اہم کردار اداکرتے ہوئے میزان بینک نے مسلسل تیسرے سال یہ باوقار ایوارڈ جیتا ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے اہم سرکاری افسران،معززین، ریگولیٹررزاور ممتاز کاروباری اداروں نے شرکت کی۔
بینکنگ سیکٹر میں میزان بینک کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اورمیپ کے صدر سینیٹر سرمد علی بھی موجودتھے۔
میزان بینک نے حال ہی میں سی ایف اے سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے لارج سائز بینکس میں سال کے بہترین بینک کاایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ میزان بینک نے یہ باوقار ایوارڈ مسلسل پانچویں سال حاصل کیا ہے۔اس کے علاوہ میزان بینک نے سال کے بہترین اسلامی بینک، سال کے بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز، بہترین انوسٹرریلیشن ایوارڈ میں رنر اپ اور سال کی بیسٹ ٹرانزیکشن ایوارڈ میں بھی رنر اپ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
میزان بینک پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے اور برانچ نیٹ ورک اور ڈپازٹس کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے۔ 330شہروں میں 1000سے زائد برانچ نیٹ ورک کے ساتھ میزان بینک کا پاکستان میں سب سے بڑا اسلامک بینکنگ نیٹ ورک ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں