انفرا ضامن اور سعودی پاک اور ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 1.28 ارب کی قابل تجدید توانائی کی فنانسنگ کے لئے معاہدہ کرلیا

انفراضامن اور سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ، ایکو مین انرجی کو ساڑھے گیارہ سال کے لئے 1.28ارب کی قابل تجدید توانائی کی فنانسنگ حاصل


کراچیانفرا ضامن پاکستان اور سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایکومین انرجی لمیٹڈ (ایکومین) کو 1.28 ارب روپے مالیت اور11.5 سالہ ڈسٹری بیوٹڈ سولر فنانسنگ سہولت فراہم کرنے سے متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدہ کے لئے سعودی پاک کو 1.04 ارب روپے کی کریڈٹ گارنٹی فراہم کی جائے گی اور یہ انفرا ضامن کی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پہلی پیش قدمی ہوگی۔ پرائیویٹ فنانس ایڈوائزری نیٹ ورک (پی ایف اے این) اور کیپٹل ریسورس کی بطور مشیر معاونت کے ساتھ اس معاہدے کے ذریعے ایکومین انرجی لمیٹڈ کو پاکستان بھر میں شمسی توانائی کے منصوبوں سے تقریبا 12 میگاواٹ کی تیاری کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انفرا ضامن اور سعودی پاک، دونوں کے لئے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم توجہ کا شعبہ ہے جس سے مستحکم ترقی کی معاونت سے متعلق انکا عزم اجاگر ہوتا ہے۔ ایکومین انرجی لمیٹڈ، غلام رسول اینڈ کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے جو ایک گرین فیلڈ وینچر ہے اور اسکا مقصد تجارتی اور صنعتی صارفین کو کم لاگت کے ساتھ ماحول دوست توانائی فراہم کرنا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں نمایاں کمی،یعنی تقریبا6500ٹن سالانہ کے ساتھ، یہ منصوبہ اس مدت کے دوران ہی منافع بخش کاربن کریڈٹ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔

انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان نے کہا، ''یہ ٹرانزایکشن مستحکم انفراسٹرکچر کی تعمیر میں نجی شعبے کی شراکت داری کو ممکن بنانے سے متعلق ہمارے مشن کی نمائندگی کرتی ہے۔ انفرا ضامن قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی فراہم کرکے کم لاگت کے ساتھ صاف توانائی کے حل کی راہ ہموار کر رہا ہے جو پاکستان کے موسمیاتی اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں۔ یہ سہولت اب تک کی سب سے طویل مدت کی حامل ہے جسے ہم نے ضمانت فراہم کی ہے۔ یہ ایک تاریخی ٹرانزیکشن ہے جو انفراسٹرکچر کے شعبے میں طویل مدتی فنانسنگ کے دروازے کھولے گی اور یہ کاروباری ضروریات کے مطابق اہم ہے۔ ہم سعودی پاک اور ایکومین کی قیادت کے وژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جن کے ساتھ مل کر ہم نے اس ٹرانزایکشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔''

ایکومین انرجی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور سی ای او نعیم الحسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''ہم اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں انفرا ضامن کے تعاون پر مشکور ہیں۔ سستے شمسی توانائی کی سہولت کو ممکن بنا کر ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر میں صارفین کے لئے توانائی تک رسائی میں بڑی تبدیلی لائی جائے اور ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے کے ساتھ معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔ اس منصوبے کے وسیع اور گہرے اثرات مرتب ہوں گے جس سے مقامی سپلائرز بشمول سولر پینلز، اسٹیل، کیبلز، تاروں اور انجینئرنگ کے شعبوں سمیت تقریباََ 1600 ملین روپے مالیت کے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔ میں اس موقع پر یو ایس ایڈ (USAID) کے مالی تعاون سے چلنے والے پرائیویٹ فنانس ایڈوائزری نیٹ ورک (UNIDOاور REEEPکے زیر اہتمام) اور کیپٹل ریسورس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اس تاریخ ساز معاہدے کے تصور کو پروان چڑھانے اور اس پر عمل درآمد میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔ "

سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان احمد نے کہا، ''یہ اشتراک ملک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی پاک کو انفرا ضامن پاکستان اور ایکومین انرجی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر ہے تاکہ پاکستان کو سرسبز اور قابل تجدید توانائی کے مستقبل کی جانب منتقل کیا جا سکے۔ ہم مل کر نہ صرف ایسے منصوبوں کو مالی تعاون فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک صاف ستھری اور زیادہ مستحکم معیشت تعمیر کر رہے ہیں۔''

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی