لاہور میں ڈولمن گروپ کے سب سے بڑے مال کا شاندار افتتاح
لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ مالز آپریٹر اور جنوبی ایشیاء میں REITS آپریٹ کرنے والی پہلی کمپنی، ڈولمن گروپ نے لاہور میں اپنے سب سے بڑے مال کا افتتاح کردیا۔
لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ مالز آپریٹر اور جنوبی ایشیاء میں REITS آپریٹ کرنے والی پہلی کمپنی، ڈولمن گروپ نے لاہور میں اپنے سب سے بڑے مال کا افتتاح کردیا۔
یہ نیا مال ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 6 میں واقع ہے جو نہ صرف عوام کو عالمی معیار کی شاپنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے بلکہ یہ پاکستان کے ریٹیل سیکٹرکو تیزی سے تبدیل کردے گا۔
ملک کے دیگر شاپنگ مالز کے برعکس ڈولمین مال لاہور میں ملک کا سب سے بڑا گروس لیز ایبل ایریا (جی ایل اے) ہے، جو اسے ملک کا سب سے بڑا مال بناتا ہے۔ یہ مال شاپنگ، ڈائننگ اور انٹرٹینمنٹ کی وسیع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں تین فلورز شامل ہیں، ان میں مختلف اقسام کے جدید انٹرنیشنل برانڈز، مقامی ریٹیلرز اور پاکستانی مارکیٹ میں پہلی بارکاروبار شروع کرنے والے برانڈزشامل ہیں۔
اسکا منفرد فوڈ کورٹ اور وہاں ملنے والے کھانے دیکھنے میں اپنی مثال آپ رکھتے ہیں۔ یہ فوڈ کورٹ اعلیٰ معیار کی یورپی طرز تعمیر سے لے کر پاکستان کی بہترین فوڈ اسٹریٹس کا حسین امتزاج ہے، جوصارفین کو ایک بہترین احساس دلاتا ہے۔ اس شاپنگ مال میں کھابوں کی وسیع ورائٹی ملتی ہے جو ملک کے کسی اور کونے میں نہیں ملتی۔ اس کی فوڈ کورٹ میں پہلی بار ہیونلی ڈیزرٹس(Heavenly Desserts) اور میری براؤن(Mary Brown) جیسے برانڈز کے ساتھ ساتھ لاہور کی پسندیدہ رینا ز کچنیٹ(Rina's kitchenette) اور نیسا سلطان سمیت کئی دیگر برانڈز شامل ہیں۔
یہ نیا مال ڈی ایچ اے فیز 6 کے اندر، لاہور ایئرپورٹ کے قریب اور ڈی ایچ اے فیز فور سے متصل ہے اور اسے لاہور رنگ روڈ کے ذریعے آسان رسائی اور باسہولت رابطہ میسر ہے۔
یہ جدید مال بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے چیپمین ٹیلر(Chapman Taylor) کے آرکیٹیکٹس کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا جنہوں نے ڈولمن مال لاہور کو ڈیزائن کرتے وقت اسلامی فن تعمیر کو مد نظر رکھا ہے۔ اس کے بیرونی حصے میں خوبصورت رنگ موجود ہیں جو ارد گرد کے ماحول سے ہم آہنگ ہیں، جبکہ مال کی نمایاں خصوصیت چھت کی کنوپی ہے جو یہاں آنے والے افراد کی توجہ مبذول کرواتی ہے۔
یہ جدید مال کھانے کی سہولیات کے علاوہ، پریمیئم برانڈز، مختلف قسم کے ریٹیل اسٹورز، خصوصی بوتیکس، اور دیگر سہولیات کا ایک منظم انتخاب ہے، جہاں شاپنگ، کھابے اور آرام کی سہولت ایک ہی چھتری تلے میسر ہے۔
ڈولمن مال لاہور کے افتتاح سے مقامی معیشت پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 2020 میں اسکے تعمیراتی کام کی شروعات کے بعد اس منصوبے سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، اور مال کے کھلنے کے بعد روزگار کے بہت سے مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ مال نہ صرف مقامی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کو ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ ملکی و عالمی ریٹیلرز ذریعے ملک میں زر مبادلہ کے نئے ذرائع بھی پیدا کرے گا۔
ڈولمن مال لاہور کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے جس کے لاہوری بے صبری سے منتظر تھے۔ اس میں خصوصی پروموشن، ایونٹس اور سرگرمیاں لاہور میں ریٹیل سیکٹر کی تشکیل نو کر ے گی۔ یہاں وانز(Vans)، وائی ایس ایل(YSL) اور ڈولسے اینڈ گابانا (Dolce & Gabbana)جیسے مشہور برانڈز اپنی مصنوعات پیش کرینگے۔
یہ شاپنگ مال پاکستان میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اس بڑے پراجیکٹ کی اہمیت ایک مال سے کہیں زیادہ اہم ہے اور یہی اسکا مقصد ہے۔ ڈولمن گروپ نے بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور مقامی ماہرین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں ریٹیل اور انٹرٹینمنٹ کو از سر نو ترتیب دینے کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ یہ منصوبہ 2018 میں شروع کیا گیا تھا، اور تب سے، یہ ہمارے ملک کی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں