اسلام آباد : پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی، یوفون 4G اور صف اول کی انشورنس کمپنی، جوبلی انشورنس نے باہمی شراکت داری قائم کرتے ہوئے یوفون 4G کے صارفین کے لیے جنرل انشورنس سروس (JGI) مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دستخطی تقریب اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل گروپ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔
اس شراکت داری کے ذریعے جوبلی انشورنس یوفون4G کے صارفین کو دو جامع انشورنس پلانز فراہم کرے گی۔ ان میں سے ایک ''پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس'' ہے، جو حادثاتی موت اور مستقل معذوری کی صورت میں کوریج فراہم کرتا ہے، جس میں ایک بار ادائیگی کی سہولت شامل ہیں، اور اس کی مالیت 2,000,000 روپے تک ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ''بل پروٹیکٹر انشورنس'' پلان حادثاتی موت یا مستقل مکمل معذوری کی صورت میں بلوں کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں یوٹیلیٹی بلز، رہائشی اخراجات، موبائل فون کے بلز، اور ایندھن کے اخراجات شامل ہیں، جن کی مالیت تین ماہ تک ماہانہ 20,000روپے سے لے کر 70,000 روپے ماہانہ تک ہوسکتی ہے، جس کا انحصار کوریج کے دورانیے پر ہے، جو ایک سال پر محیط ہو سکتا ہے۔
یوفون 4Gکے صارفین سبسکرپشن پورٹل https://webapps.jubileegeneral.com.pk/JgiUfone/ پر جا کر اپنی پسندیدہ انشورنس مصنوعات اور پلان منتخب کر سکتے ہیں، اپنا یوفون نمبر اور ذاتی تفصیلات درج کر کے سبسکرپشن کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ کامیاب پروسیسنگ کے بعد تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا، اور منتخب کردہ منصوبے کے مطابق کوریج شروع ہو جائے گی۔ مزید مدد کے لیے صارفین ufoneassist@jubileegeneral.com.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
دستخط کی تقریب سے خطاب میں گروپ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون4G ، سید عاطف رضا نے کہا، ''ہم جوبلی انشورنس کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے صارفین کو جے جی آئی انشورنس خدمات فراہم کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ یہ شراکت داری ایسی جدید اور بامعنی خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جن سے ہمارے صارفین کے معیارِ زندگی میں بہتری آ سکے۔ اس شراکت داری سے کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سہولیات سے آگے بڑھ کر صارفین کو قابلِ قدر سہولیات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔''
جوبلی انشورنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر، اظفر ارشد نے کہا، ''جوبلی جنرل انشورنس اور یوفون 4G لاکھوں صارفین کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر انشورنس کو پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی اور کفایتی بنا رہے ہیں۔ یوفون کے صارفین کی منفرد ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہماری جدید انشورنس مصنوعات جامع تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں۔ موبائل فون بیلنس کریڈٹ سے پریمیم کی براہ راست کٹوتی کی سہولت کے ساتھ یوفون کے صارفین بلاتعطل اور پریشانی سے پاک انشورنس کوریج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔''
یہ مصنوعات مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں، جن میں ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ، اینڈرائیڈ، اور آئی او ایس شامل ہیں، اور یہ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کے لیے موزوں ہیں۔ قیمتوں میں تمام ٹیکسز شامل ہیں، بل پروٹیکٹر پلانز صرف 1 روپے روزانہ سے، جبکہ پرسنل ایکسیڈنٹ پلانز صرف 2 روپے روزانہ سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ اقدام یوفون 4G کی جانب سے ایسی قابل بھروسہ اور محفوظ خدمات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو کنیکٹیویٹی سے بڑھ کر صارفین کو ایسے وقت میں مکمل مالی تحفظ فراہم کرے جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔
ایک تبصرہ شائع کریں