ایمریٹس نے کراچی میں مغربی ایشیاء کا پہلا ایکسپیرینشل ٹریول اسٹور کھول لیا، یہاں مسافروں ہر قسم کی معلومات فراہم کی جائیں گی

ایمریٹس نے مغربی ایشیاء کا پہلا ایکسپیرینشل ٹریول اسٹور کراچی میں متعارف کرادیا


کراچی، دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئرلائن ایمریٹس نے کراچی میں باضابطہ طور پر اپنا نیا ٹریول اسٹور متعارف کرادیا ہے جس کے بعد یہ مغربی ایشیا ء میں پہلے ایکسپیرینشل ریٹیل تصور کا آغاز کرنے والی ایئرلائن بن گئی ہے۔

کلفٹن میں عبدالستار ایدھی ایونیو پر واقع معروف اسکائی ٹاور، کراچی ٹاورز میں واقع 183 مربع میٹر پر محیط اسٹور میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شاندار تجربات کے ساتھ گراؤنڈ پر موجود خصوصی ٹیموں کی جانب سے اعلیٰ معیار کا تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔



اس اسٹور کا باضابطہ افتتاح ایمریٹس کے سینئر نائب صدر برائے کمرشل آپریشنز، مغربی ایشیا اور بحر ہند عیسیٰ سلیمان احمد نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر تقریب میں متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی شریک ہوئے جس سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو بھی تقویت ملی ہے۔ شرکاء میں ایمریٹس کے نائب صدر برائے پاکستان محمد النہاری الہاشمی اور ٹیم کے دیگر ارکان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں ایمریٹس کے پہلے ایکسپیرینشل اسٹور کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عیسیٰ سلیمان احمد نے کہا، ''ایمریٹس ٹریول اسٹور ایک ایسی جگہ ہے جہاں مسافر ہماری تمام حیران کن مصنوعات اور خدمات کو دریافت کرسکتے ہیں، اور ہمیں کراچی میں اپنے شاندار تجربات متعارف کرانے پر فخر ہے۔ یہ جدت انگیز ریٹیل تصور ایمریٹس کے صارفین کے سفر کے ہر پہلو میں بہتری لانے سے متعلق عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو انہیں ایمریٹس کے تجربے کے ساتھ بہت کچھ کی انوکھی جھلک پیش کرتا ہے، اور اس میں پیش کردہ تمام دلچسپ مقامات شامل ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ، اس میں خصوصی سروس اور ہماری ٹیموں کی غیر معمولی معاونت شامل ہوجاتی ہے۔''

انہوں نے مزید کہا، '' 1985  میں جب ہم نے اپنا آپریشن شروع کیا تو کراچی ایمریٹس کی اولین منزلوں میں شمار ہوتا تھا اور مغربی ایشیا میں اپنے پہلے ایمریٹس ٹریول اسٹور کے لئے اس مقام کا انتخاب پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی کا ثبوت ہے، جہاں ہم پانچ گیٹ وے کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے ہیں۔''

ایمریٹس ٹریول اسٹور صارفین کو اپنے طیارے میں دستیاب جدید ترین انفلائٹ مصنوعات کے ساتھ ساتھ ایئرلائن کے نیٹ ورک میں شامل مقامات کے بارے میں مزید جاننے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تربیت یافتہ عملہ خصوصی مدد فراہم کرنے، صارفین کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں معاونت، ٹکٹ بک کرنے اور سفر کی ترجیحات کے انتظام میں معاونت کے لئے باآسانی دستیاب ہے۔

مزید برآں، اسٹور میں سیلف سروس کیوسک، ایک سیلفی مرر موجود ہے جو صارفین کو مختلف پس منظر کے ساتھ سیلفی تصویر لینے کی سہولت مہیا کرتا ہے جس میں ایمریٹس کے مشہور مقامات اور ایمریٹس کی خصوصی برانڈڈ مصنوعات اور سفر سے متعلق سامان کا انتخاب شامل ہے، جس سے یہ حوصلہ افزائی اور سہولت دونوں طرح کے خواہاں مسافروں کے لئے ون اسٹاپ شاپ بن جاتا ہے۔

یہاں خصوصی کسٹمر سروس کے کاؤنٹرز اور کیوسکس ایمریٹس کی پروازوں اور ایمریٹس ہالیڈیز کے لئے فلائٹ ریزرویشن اور ٹکٹ کی بکنگ کے ساتھ ساتھ عام ایمریٹس اور اسکائی ورڈز لائلٹی پروگرام کی انکوائریوں میں بھی صارفین کی مدد کریں گے۔ تجربہ کار ٹریول کنسلٹنٹس بھی صارفین کو خصوصی سفری مشورے فراہم کرنے میں معاونت کے لئے موجود ہوں گے۔

ایمریٹس کی پاکستان میں دیرینہ تعلقات کی گہری تاریخ ہے، جس نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اس ملک کو دنیا سے جوڑا ہے۔ اپنے نئے ایکسپیرینشل ٹریول اسٹور کے ساتھ ایئر لائن نے مغربی ایشیا کے خطے میں بہترین خدمات اور صارفین کی شمولیت کے لئے نئے معیار قائم کرنے کا تسلسل جاری رکھا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی