زونگ نے متبادل چینلز کے ذریعے 7 ارب ماہانہ ری چارج کا سنگ میل عبور کرلیا



اسلام آباد۔۔پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے ڈیجیٹل جدت کی جانب جاری اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے متبادل چینلز سے 7ارب کا ریچارج حاصل کرلیاہے۔ یہ کامیابی گزشتہ برسوں میں زونگ کے ڈیجیٹل اقدامات کی مسلسل لگن، اسٹریٹجک وژن اور ترقی کا ثبوت ہے۔

متبادل چینلز، بینکنگ ایپس، فن ٹیک ایپس اور ویب سائٹس وغیرہ پر مشتمل دوسرے اور تیسرے درجے کے ریچارج پلیٹ فارمز ہیں۔زونگ کے ہیڈکوارٹر میں زونگ کی ٹیم نے اس کامیابی کاجشن منایا جس کا افتتاح ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن وصی انصاری نے کیا۔ زونگ کی سی لیول کی قیادت، ڈائریکٹرز اورہیڈآف ڈیپارمنٹس کو سال 2017میں شروع ہونے والے متبادل چینل کی تبدیلی کے سفر کے بارے میں بتایا گیا۔

زونگ فورجی میں ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن وصی انصاری اپنے خطاب میں ڈیجیٹل اختراع میں رہنما بننے کے لیے زونگ فورجی کے وژن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ،"پچھلے سات سال کے دوران متبادل چینل نے تیزی سے ترقی کی ہے،اب اس کا مجموعی ریچارج والیوم میں 40فیصد شیئر ہے جس میں رواں سال 29.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سات ارب والیوم کی کامیابی کمپنی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، جو ڈیجیٹل منظرنامہ میں جدت، پارٹنر کی شمولیت اور توسیع کے لیے اس کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔"

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی