کراچی : سونراج نے حال ہی میں کراچی کے ڈولمن مال کلفٹن میں واقع اومیگا بوتیک میں 'ٹیلز آف پریسیژن' (Tales of Precision) کے عنوان سے گھڑیوں کے مشہور برانڈ، 'اومیگا ' کے کامیاب ورثے کا جشن منانے کیلئے کھیل اور شو بز کے ستاروں سے سجی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں مشہور گھڑیوں اور ہنرمندی کے خوبصورت امتزاج کی پذیرائی کی گئی۔
اس خصوصی تقریب میں برانڈ کی مشہور گھڑیوں کی نمائش کے ذریعے اومیگا کے تاریخی ورثے اور گھڑی سازی کے فن میں باریکی اور مثالی ہنرمندی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں معروف شخصیات، بشمول کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ کھیل کے شعبے سے کرکٹ کے لیجنڈز جاوید میانداد، معین خان، ظہیر عباس، اور سلیم یوسف کے علاوہ ہاکی کے مشہور کھلاڑیوں اصلاح الدین صدیقی، حسن سردار، اور سمیع اللہ خان نے شرکت کی، جس سے کھیلوں کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ اومیگا کے دیرینہ تعلق کی عکاسی ہوئی۔
پاکستان کی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات، بہروز سبزواری، نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف، شبیر جان، ندیم بیگ، اور جاوید شیخ نے بھی تقریب کو چار چاند لگائے ۔ کراچی کی معروف سماجی شخصیات نے بھی اپنی شرکت سے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا، جس سے یہ تقریب شہر کے سوشل کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن گئی۔
تقریب کے دوران مہمانوں کو اومیگا کی خوبصورت ترین گھڑیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جس میں خاص طور پر سیماسٹر (Seamaster) اور مون واچ (Moon watch)کے نئے ماڈلز نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
تقریب میں سونراج کے سی ای او، رمیز ستار نے کہا، ''پاکستان کی گھڑی سازی کی صنعت میں ایک اہم رہنما کی حیثیت سے ہمیں اومیگا کے 'ٹیلز آف پریسیژن' کی میزبانی کرنے پر فخر ہے۔ یہ تقریب نہ صرف برانڈ کے اہم صارفین اور گھڑیوں کے شوقین افراد کو اومیگا کے شاندار ورثے کا جشن منانے کے لیے یکجا کرتی ہے، بلکہ ہمارے معزز مہمانوں کو اومیگا کے نئے ماڈلز دیکھنے اور گھڑی سازی کے اعلیٰ فن میں ہماری مشترکہ دلچسپی سے لطف اندوز ہونے کا بھی بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔''
مشہور ماڈل و میزبان ،مشک کلیم نے تقریب کی میزبانی کی اور مہمانوں، میڈیا، اور گھڑیوں کے شوقین افراد کے درمیان بھرپور رابطے کو یقینی بنایا۔ بوتیک کے باہر مداحوں اور خریداروں کی ایک بڑی تعداد ان خوبصورت لمحات کو تصویروں میں قید کرنے اور جشن کے ماحول میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوئی۔
میڈیا کی وسیع کوریج اور عوامی جوش و خروش کے پیش نظر یہ کہنا درست ہے کہ اومیگا کی 'ٹیلز آف پریسیژن' تقریب اپنی لگژری، جدت، اور لازوال کشش کو اجاگر کرنے میں پوری طرح کامیاب رہی۔
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں :https://gharyal.com
ایک تبصرہ شائع کریں