میزان بینک اور عارف حبیب لمیٹڈ نے سرمایہ کاروں کیلئے فوری ٹاپ اپ سروس متعارف کرادی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک اورعارف حبیب لمیٹڈ نے ملک میں سرمایہ کاروں کے تجربے کو بڑھانے کیلئے فوری ٹاپ اپ سروس متعارف کرانے کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب اور میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔

اس نئی سروس کے ذریعے میزان بینک کے صارفین فوری طورپرموبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم سمیت بینک کے متبادل ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے اپنے عارف حبیب لمیٹڈ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کو ٹاپ اپ کرسکیں گے۔ اس سے پہلے سرمایہ کارمینوئلی رقوم کی منتقلی کرکے ڈپازٹ کا ثبوت فراہم کرتے تھے۔ فوری ٹاپ اپ سروس اس عمل کو خودکار بناتی ہے جس سے وقت کی بچت اور پیچیدگی کم ہوگی۔

مینوئلی ڈپازٹس اور ثبوت کی ضرورت کو ختم کرکے یہ سروس سرمایہ کاروں کو اپنے فنڈز مینج کرنے کیلئے ایک تیز رفتاراورزیادہ موئثرطریقہ پیش کرتی ہے۔



اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے کہاکہ فوری ٹاپ اپ سروس مالیاتی ٹرانزیکشنز کو ڈیجیٹل اور اسٹریم لائن کرنے کی میزان بینک کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جو شریعہ کے مطابق بینکاری میں ایک لیڈر کے طورپر میزان بینک کی پوزیشن کومضبوط کرتی ہے۔ عارف حبیب کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے ارتقاء کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اکاؤنٹس کو ٹاپ اپ کرنے کیلئے ایک تیزاور زیادہ موئثرطریقہ فراہم کررہے ہیں جو سرمایہ کاروں کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔


اس موقع پر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کرکے ہمیں خوشی ہورہی ہے اور اس سے ہمارے کلائنٹس کیلئے تیز اور محفوظ ڈیجٹیل ادائیگیاں ممکن ہوں گی۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے ہمارے صارفین زیادہ آسانی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کرسکیں یہ شراکت داری بغیر کسی رکاوٹ اور موئثر مالیاتی سلوشنز فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ میں ہم جدید ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جوہماری سروسز اسٹریم لائن اور صارفین کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان کے مالیاتی منظر نامے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے ہمارے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی