پلاٹوں کی نیلامی سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی 1 ارب 10 کروڑ روپے کا ریونیو

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کا سیکٹر 24-B سکیم 33 گلزار ہجری کراچی میں کمرشل پراپرٹیز کا نیلام عام، 40 کمرشل پراپرٹیز نیلامی کیلئے پیش کی گئیں اور 1ارب 10کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔

ایک پٹرول پمپ، 21 کمرشل دکانیں اور 18 کمرشل پلاٹس نیلام ہوئے۔ چیئرمین آکشن کمیٹی کا کہنا تھا انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملک کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔ شفافیت سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی