مسلح افواج قوم کی پُرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قوم کی پُرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا، انہیں مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔  آرمی چیف نے دن فوجیوں کے ساتھ فیلڈ میں گزارا، انہوں نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مربوط فائر اور مینیوور آپریشن کیے جبکہ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے مؤثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی حمایت سے مادرِ وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کا طریقہ کار بہتر بنانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز کو دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات کی حکمتِ عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی