پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کو توسیع دینے اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کیلئے اینگرو کی جیز کے ساتھ شراکت داری
کراچی: اینگرو کارپوریشن نے پاکستان موبائل کمیونیکیشنزلمیٹڈ (Jazz) اور اس کی پیرنٹ کمپنی ویون (Veon) گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد سستی ٹیلی کمیونیکشن سروسز کی فراہمی، وسیع پیمانے پر رسائی اورڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی قومی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو توسیع دینے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔
اس شراکت داری کے تحت جیز کے ٹیلی کام کے انفرااسٹرکچر ایسٹس جو اس کی ذیلی کمپنی دیودار ("Deodar")کے تحت ہیں اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو کنیکٹ میں شامل ہوں گے۔ معاہدے کے تحت اینگرو دیودار کے 375ملین ڈالر قرض کی ادائیگی کی ضمانت دے گی اور جیز کو 187.7ملین ڈالر اضافی فراہم کرے گی۔ یہ ٹرانزیکشن کارپوریٹ، قانونی اور ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔

اینگرو نے 2018میں ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر میں قدم رکھا اور پاکستان میں تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز(MNOs)کو ضروری انفرااسٹرکچر فراہم کررہی ہے۔ یہ شراکت داری وسیع ٹیلی کام ایکوسسٹم کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی ہے۔ اینگرو کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو استعمال کرتے ہوئے موبائل نیٹ ورک آپریٹرزسرمائے اور آپریشنل اخراجات کو کم کرکے بہتر خدمات کی فراہمی اور کوریج کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔ لاگت کی یہ کارکردگی آپریٹرز کو دوردراز علاقوں تک پہنچنے کے لیے رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے رابطہ بہتر ہونے اور ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت فراہم کرے گی۔
اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد نے اس موقع پر کہاکہ یہ شراکت داری اینگرو اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشنز لینڈ اسکیپ کیلئے تبدیلی کا باعث ہے۔ اپنے ٹاور شیئرنگ نیٹ ورک کو توسیع دے کے ہم بہتر اور زیادہ سستی کنیکٹیویٹی کے ساتھ کمیونیٹیز کو بااختیار بنانے کیلئے موبائل نیٹ ورک آپریٹرزکو کم قیمت پر ضروری خدمات فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ویون کے جیز کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں جس سے ڈیجیٹل انکلوسیوپاکستان کے ہمارے مشترکہ وژن کو سپورٹ ملے گی۔
اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ظفر سیدنے کہاکہ سستی اور قابل رسائی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی پاکستان کے روشن اور جامع مستقبل کی بنیاد ہے۔ یہ شراکت داری ملک کے سماجی او ر اقتصادی ترقی میں بامعنی طورپر حصہ لینے کے مواقع کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔
ویون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ٹرزیوگلونے اس موقع پر کہاکہ اینگرو کارپوریشن کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ہماری سب سے بڑی مارکیٹ جیز کو جدید ڈیجیٹل سروسز اور جدید ٹیکنالوجیزپر توجہ مرکوزکرنے کیلئے با اختیار بنائے گی جوکہ پاکستان کے ڈیجیٹل نظریہ کو پورا کرتی ہے۔ اس سے ویون کو ہماری مارکیٹس میں شیئر ہولڈرز کی ویلیوکی تخلیق اور نئے کاروباری ماڈلزکے وسیع مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
اینگرو کمیونیٹیز کو فائدہ پہنچانے اور پائیدار معاشی نمو میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ایسے اشتراکی سلوشنز کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہرکوئی کسی بھی مقام سے ڈیجیٹل مستقبل میں حصہ لے سکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں