کراچی : پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے مقامی ہوٹل میں 'ٹیک گریجویٹس' 2024 بیچ کی دوسری گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ٹیک مینجمنٹ ٹرینی افراد کے نئے گروپ کی کامیابیوں کو سراہا گیا، جنہوں نے ادارے کے اندر سیکھنے، جدت کی قبولیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے اپنے سال بھر کے سفر کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
گزشتہ سال کے افتتاحی پروگرام کی کامیابی کے بعد یہ ٹیک گریجویٹ پروگرام، جوبلی لائف انشورنس کی تکنیکی مہارت کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سال 2024 کا گروپ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے اندر تبدیلی کے منصوبوں میں فعال طور پر شامل رہا، جس نے ماہرین کی رہنمائی کے ساتھ جدت انگیز حل پیش کئے۔ یہ پروگرام ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے جو جوبلی لائف انشورنس کی تکنیکی حیثیت کو مستحکم بنانے اور انشورنس کے شعبے میں ایک نئی مثال قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام محکمہ جات میں بلاتعطل رابطے اور اشتراک کو ممکن بناتا ہے۔
جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''یہ پروگرام نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور جدت کے کلچر کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے ٹیک گریجویٹس ہمارے بنیادی آپریشنز میں ٹیکنالوجی کو ضم کرنے کی کاوشوں کی ایک نمایاں مثال کے طور پر موجود ہیں، جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم ترقی کا سفر جاری رکھیں اور وسیع ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجز کا موثر انداز سے سامنا کرسکیں۔''
جوبلی لائف انشورنس میں گروپ ہیڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ کاشف نقوی نے کہا، ''ٹیک گریجویٹ پروگرام نئے ٹیلنٹ کو ترقی کے مواقع کی فراہمی اور مہارتوں سے آراستہ کرکے تکنیکی تبدیلی سے متعلق ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ 2024 کے گروپ نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا ہے، اور ہم جوبلی لائف کی تکنیکی ترقی میں انکے اہم کردار کی ادائیگی پر خوش ہیں۔''
یہ تقریب نہ صرف ٹیک گریجویٹس کے لئے ایک نئے سفر کا آغاز ہے بلکہ ملکی انشورنس انڈسٹری میں جدت اختیار کرنے میں جوبلی لائف انشورنس کی سب سے نمایاں رہنے کی کاوشوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں