مزاحیہ لطیفے ، مزاح سے بھرپور لطیفے ، چار مزے مزے کے لطیفے 😂

شوہر کو دفتر جانے کی دیری ہو رہی تھی۔ بڑی عجلت میں جیسے تیسے تیاری کر کے وہ گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلا۔
دوسری منزل سے اُتر کر جب نیچے پہنچا تو اُسے یاد آیاکہ وہ اپنا دستی رومال اورعینک تو اوپر ہی بھول گیا ہے۔
چونکہ کافی دیر ہو چکی تھی لہٰذا اُس نے مناسب سمجھا کہ نیچے سے ہی بیوی کو پکار کر مانگ لے۔
لہذا اس نے چلا کر بیوی سے دونوں چیزیں طلب کیں۔ بیوی گھبرائی ہوئی دونوں چیزیں لے کر آئی۔
اس نے اِشارے سے کہا دے دو۔ بیوی نے جلدی میں عینک اُچھال دی،
شوہر سے کیچ مِس ہوگیا اور بیچارے کی عینک گری اور گر کر چکنا چور ہو گئی۔
اب بیوی جب رومال بھی دینے لگی، تو اس نے چلا کر کہا رہنے دے رہنے دے،میں اوپر آکر لے جاتا ہوں۔

🤣

میاں بیوی بہت ناراض تھے ۔
شوہر ۔ نے ایک صفحہ بیوی کو دیا جس پر لکھا تھا ِ َ کے (کل میں نے آفس جلدی جانا ہے مجھے سات بجے جگانا)
دوسرے دن جب شوہر اٹھا تو دس بج ہے تھے
شوہر۔غصہ سے تم نے مجھے جگایا کیوں نہیں
بیوی ۔ نے ایک ٹیبل کی طرف ّ اشعارہ کیا
جہاں ایک صفحہ پرا تھا اور اس پر لکھا تھا( سات بج گئے ہیں اٹھ جاو)

🤣
نئی تحقیق

سردار سائینٹسٹ (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا
اُڑ جا،،،،،،!
مکھی نہیں اُڑی!
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو
وہ سُن نہیں سکتی!

شادٰی کا طریقہ کچھ عرصے بعد یوں ہوا کرے گا::
مولوی:: کیا آپ اس بات پر تیار ہیں کہ اپنا فیس بک کا سٹیٹس سنگل سے میریڈ کر دیں
دولھا:: جی ہاں
مولوی:: مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو

🤣

مالک: (نئے ملازم سے) "‌ديکھو! ميں نے تم پر کتنا اعتماد کيا ہے کہ پورے گھر کی چابياں تمھارے سپرد کر رکھی ہيں۔"
" کيا خاک اعتماد کيا ہے:( تجوری کو تو ان ميں سے کوئی بھی نہيں لگتی اور بيگم صاحبہ کی الماری کا تالا بھی نہيں کھلتا۔"



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی