برکت فریزین ایگروکے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا اختتام، سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی، کمپنی نے بک بلڈنگ ذریعے 1.23 ارب روپے جمع کیے
کراچی: برکت فریزین ایگرو کے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا مرحلہ 16.25گنا اوورسبسکرائب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ آئی پی او کو ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جس سے فی حصص کی مقررہ قیمت13روپے سے بڑھ کر 40فیصد اضافے کے ساتھ18.2روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔کمپنی سے جاری اعلامیہ کے مطابق برکت فریزین ایگرونے آئی پی او کے ذریعے1.23ارب روپے جمع کیے واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاسچرائزڈ انڈوں کی پراڈکٹس بنانے والی کمپنی کاپہلا آئی پی او ہے۔
متعدد بروکریجز نے سبسکرپشن کیلئے متفقہ کالز کیں جس کے نتیجے میں آئی پی او کی بک بلڈنگ 1.23ارب روپے کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں سرمایہ کاروں کی ڈیمانڈ14.25ارب روپے تک پہنچ گئی۔ کامیاب بولی دہندگان کو 75فیصد(50,801,250)شیئرز دیے جائیں گے جبکہ بقیہ 25فیصد(16,933,750) شیئرز عام پبلک کیلئے18.2روپے کی اسٹرائیک پرائس پر 24اور25فروری کوسبسکرپشن کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ عارف حبیب لمیٹڈ آئی پی او کی لیڈ منیجر اور بک رنر ہے۔
برکت فریزین ایگرو لمیٹڈ پاسچرائزڈ انڈوں کی پراڈکٹس بنانے والی پاکستان کی واحدکمپنی ہے۔ ایکویٹی سرمایہ کاری سے جمع ہونے والے فنڈ سے فیصل آباد کے اسپیشل اقتصادی زون میں جدید ترین پیداواری سہولت تعمیر کی جائے گی۔
برکت فریزین ایگرو پاکستان کے تجارتی حب کراچی میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ چلارہی ہے اور نئے پلانٹ سے کمپنی کی پاسچرائزڈانڈوں کی موجودہ پیداواری صلاحیت17ہزاٹن سالانہ سے 71فیصد اضافے کے ساتھ 29ہزار ٹن سالانہ ہوجائے گی۔ کمپنی کے مطابق نیا پلانٹ مقامی اور بیرون ممالک کے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پوراکرنے کیلئے قائم کیا جارہاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں