اسپاٹیفائی نے سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں آپریٹنگ آمدن 477 ملین یورو کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسپاٹیفائی نے سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

سال 2024اب تک کا پہلا سال رہا، جب اسپاٹیفائی کو پورے سال مکمل منافع حاصل ہوا

کراچی : اسپاٹیفائی نے سال 2024ء کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کردیئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق اس سہ ماہی کا اختتام پہلے سے زیادہ مستحکم انداز سے کیا گیا ہے اور اسپاٹیفائی اپنے قیام کے بعد پہلی بار پورے سال کے مکمل منافع کی کامیابی منا رہا ہے۔

دسمبر 2024 کے اختتام تک، اسپاٹیفائی کے ماہانہ فعال صارفین (ایم اے یو) 675 ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ مالیاتی نتائج اب تک چوتھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین کے اضافے کو سامنے لاتے ہیں۔ اسپاٹیفائی پریمیم سبسکرپشن بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 263 ملین تک پہنچ گئی، جس سے اشتہارات کے بغیر گیت سننے اور ذاتی مواد سماعت کرنے سے متعلق صارفین کی مسلسل خواہش اجاگر ہوئی۔




مالی طور پر کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں  16 فیصد اضافے کے ساتھ 4.2 ارب یورو تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سبسکرپشن اور ایڈورٹائزنگ دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹیفائی نے 32.2 فیصد کا ریکارڈ بلند مجموعی مارجن (record-high gross margin)حاصل کیا، اور اس سہ ماہی میں آپریٹنگ آمدن 477 ملین یورو کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس سے منافع اور لاگت میں مہارت سامنے آئی۔ یہ کمپنی کی آپریٹنگ آمدن کے منافع کا پہلا مکمل سال ہے، جس میں ریکارڈ مجموعی مارجن، آپریٹنگ مارجن، اور مفت کیش فلو شامل ہیں۔

اسپاٹیفائی کے بانی اور سی ای او ڈینیئل اک نے کہا، ''میں 2025 کے بارے میں نہایت پرجوش ہوں اور اس پہلو کے اعتبار سے واقعی اچھا محسوس کرتا ہوں کہ ہم پروڈکٹ اور کاروبار دونوں اعتبار سے بہترین مقام پر کھڑے ہیں۔ ہم ایسے جرات مندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے جن سے طویل مدتی اثرات مرتب ہوں، ہماری رفتار میں اضافہ ہو، اور پچھلے سال کی کارکردگی کی سطح کو برقرار رکھیں۔ یہ ایک شاندار امتزاج ہے جس کی بدولت یہ پلیٹ فارم اپنے استعمال کے اعتبار سے خود کو سب سے بہترین اور سب سے موثر بنائے گا، ترقی کے عمل کو مستحکم بنائے گا اور دنیا کو تخلیقی مواد فراہم کرسکے گا۔''

اسپاٹیفائی کی جانب سے صارفین کی دلچسپیوں اور سرگرمیوں کو بڑھانے، اپنے تخلیقی مواد کی فراہمی میں توسیع اور اسکی مونیٹائزیشن کی حکمت عملی کو بہتر بنانے کی صلاحیت اسے نمایاں اور جداگانہ مقام عطا کرتی ہے۔ اسپاٹیفائی کے مالیاتی اعداد و شمار کا جائزہ اس لنک (https://newsroom.spotify.com/2025-02-04/spotify-reports-fourth-quarter-2024-earnings/) میں لیا جاسکتا ہے۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی