کراچی: سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کی ہدایت کے تحت، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے سینٹرلائزڈ موٹر انشورنس رپازٹری کا آغاز کردیاہے جوکہ موٹر انشورنس سیکٹر میں ایک انقلاب ہے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے اہم اقدام کا مقصد موٹر انشورنس پالیسیوں کیلئے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کی فراہمی کے ذریعے شفافیت کو بڑھانا، انڈر رائٹنگ طریقوں کو بہتر بنانااور انشورنس فراڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔
رپازٹری کا افتتاح ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے12فروری کو کراچی میں منعقدہ انشورنس امیپیکٹ کانفرنس پاکستان 2025 (ICP)میں کیا۔اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر بھی موجوتھے۔ اس کانفرنس کا مقصد " انشورڈ پاکستان کا سفر- تعاون، انگیجمنٹ اور انوویشن کو فروغ دیناہے"جو ایس ای سی پی کے انشورڈ پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔
ایس ای سی پی نے اپنی 2023کی رپورٹ میں موٹر تھرڈ پارٹی (MTP)انشورنس پالیسی کیلئے انڈسٹری میں اہم چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ایک سینٹرل رپازٹری کے قیام کی سفارش کی تھی۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موٹر وہیکل انشورنس کی کوریج ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طورپر کم ہے۔ پاکستان میں 3فیصد سے کم گاڑیاں انشورڈ ہوتی ہیں اس لیے اس رپازٹری کی ضرورت اس سے زیادہ اہم کبھی نہیں تھی۔ پاکستان کے برعکس خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش میں 36فیصد اور سری لنکامیں 73فیصد کے ساتھ انشورنس کوریج کی شرح نمایاں طورپر زیادہ ہے اور یہ شرح خطے میں مثبت رجحان کی عکاسی ہے۔
اس وقت موٹر انشورنس رپازٹری، کراس انڈسٹری ڈیٹا شیئرنگ اور ریگولیٹری نگرانی کیلئے ڈیٹا رپازٹری قائم کرکے فیز 1کی تکمیل کرتی ہے۔ فیز 2رجسٹریشن رئیل ٹائم انشورنس اسٹیٹس کی تصدیق، شفافیت اور تعمیل کو بڑھانے کیلئے اتھارٹیز کے ساتھ ضم ہوجائے گا۔ فیز 3پایسی ہولڈرز کے ساتھ ساتھ کلیمزسے متعلق ڈیٹا اور دیگر اتھارٹیز(موٹروے، لائسنسگ)اور انشوررز کیلئے دیگر ویلیوایڈڈ فیچر کے ساتھ انضمام کو پورا کرے گا۔
موٹر انشورنس رپازٹری کیلئے آدمجی انشورنس کمپنی، الفلاح انشورنس،ایشیا انشورنس، اٹلس انشورنس، سنچری انشورنس، ایسٹ ویسٹ انشورنس، ای ایف یو جنرل انشورنس، حبیب انشورنس، آئی جی آئی جنرل انشورنس،جوبلی جنرل انشورنس، پریمیئر انشورنس، سلام تکافل، شاہین انشورنس، ٹی پی ایل انشورنس اور یونائیٹڈ انشورنس دیگر پارٹنر آن بورڈ ہیں۔
فنانشل سلوشن میں شاندار ٹریک ریکارڈ کے ساتھ سی ڈی سی اعتماد اور جدّت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ موٹر انشورنس کو مزید قابلِ رسائی، محفوظ اور ڈیٹا پر مبنی بناکر سی ڈی سی نہ صرف مالیاتی منظر نامے کو کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ وسیع تراقتصادی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں