انٹرنیشنل پیکجنگ فلمزگروپ کے مجموعی ریونیو میں 61​ فیصد اضافہ

انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ کی  مجموعی ریونیو میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی: انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ اس ششماہی میں کمپنی کے مجموعی ریونیو میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدّت کی 10.08 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال کمپنی کا مجموعی ریونیو 16.25ارب روپے رہاجوکہ61فیصد ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی میں انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز کا قبل از ٹیکس منافع464.67ملین روپے رہاجبکہ ہولڈنگ کمپنی کے مالکان سے منسوب منافع 567.63ملین روپے رہا۔ اس عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی0.81روپے رہی۔



گروپ کے ریونیو میں اضافہ نئی صلاحیتیں متعارف کرنے کی وجہ سے ہوا ہے جن میں نئی پراڈکٹ لائن اور برآمدی منڈیوں میں توسیع شامل ہیں۔ اس ششماہی میں کمپنی نے برآمدات سے 12ملین ڈالر کا ریونیو حاصل کیا۔
 
گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈ کی مجموعی آمدنی میں بھی بہتری آئی ہے جوکہ کمپنی کی ترقی اور مالیاتی کارکردگی میں استحکام کی عکاسی ہے۔

31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی میں کمپنی نے 2250ملین روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جوکہ مضبوط کیش فلوجنریشن اور کمپنی کی آمدنی کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈگروپ کے دونوں بڑے توسیع منصوبے مکمل طورپر آپریشنل ہیں۔ مینجمنٹ کی توجہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے استعمال پر مرکوز ہے جس سے منافع اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

معاشی چیلنجز کے باوجود،گروپ نے اس مدّت کے دوران کامیابی کے ساتھ مسلسل ترقی،مارجن کو برقرار اور فلیکسیبل پیکجنگ سیکٹر میں مجموعی طورپر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل پیکجنگ فلمزگروپ مجموعی طورپر پیکجنگ سلوشنز کا ایک مکمل پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جس میں سی پی پی، بی او پی پی اور بی او پی ای ٹی فلمیں تیار کی جاتی ہیں۔ ملک کے 2اہم مقامات پر واقع یہ پا کستان کا پہلا گروپ ہے جو ون ونڈوفلیکسیبل پیکجنگ سلوشنز فراہم کرتا ہے۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی