موبی لنک بینک کو گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک ایوارڈز 2025 کی ٹاپ 10 لسٹ میں شامل ہوگیا
کراچی : پاکستان میں صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک کو گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک (GDEIB) ایوارڈز 2025 کی ٹاپ 10 انکلوسو کمپنیز کی فہرست (Top 10 Inclusive Companies of the Year)میں شامل کیا گیا ہے۔ بینک نے 15 میں سے 14 ایوارڈ کیٹیگریز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ بڑی کامیابی بینک کی عالمی سطح پر ڈائیورسٹی، مساوات اور انکلوژن (ڈی ای آئی) کے بہترین طریقوں کے نفاذ کو اجاگر کرتی ہے اور پاکستان میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
کراچی : پاکستان میں صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک کو گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک (GDEIB) ایوارڈز 2025 کی ٹاپ 10 انکلوسو کمپنیز کی فہرست (Top 10 Inclusive Companies of the Year)میں شامل کیا گیا ہے۔ بینک نے 15 میں سے 14 ایوارڈ کیٹیگریز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ بڑی کامیابی بینک کی عالمی سطح پر ڈائیورسٹی، مساوات اور انکلوژن (ڈی ای آئی) کے بہترین طریقوں کے نفاذ کو اجاگر کرتی ہے اور پاکستان میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ کامیابی بینک کے ڈی ای آئی اقدامات کے سبب حاصل ہوئی، جس میں بینک کے بیشتر اقدامات میں سے ایک اقدام، ویمن انسپیریشنل نیٹ ورک (WIN) ہے، جو صنفی تنوع اور قیادت کے استحکام کو فروغ دیتا ہے۔ ان میں 'ہمقدم' ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو معذور افراد کو بہترین طریقے سے کارآمد افرادی قوت بناتا ہے۔ موبی کیئر، ملازمین کی معاونت کا پروگرام ہے جسے ملازمین کی ذہنی، جسمانی، مالی اور کام کی جگہ پر دیکھ بھال میں تعاون کی فراہمی کے لئے تیار کیا گیا۔ ایک اور پروگرام MobilinkHER ہے، یہ خواتین کے لئے ریٹرن شپ پروگرام ہے جو کیریئر میں وقفے کے بعد کام کرنے کیلئے واپس آنے والی خواتین کے لئے مختص ہے۔ مزید برآں، موبی لنک بینک کے 'وراثت کیلکولیٹر 'کا مقصد مالی مساوات کو فروغ دینا اور وراثت میں خواتین کے جائز حصے کو یقینی بنانا ہے۔
بینک ان اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام ملازمین کویکساں مواقع اور کام کی جگہ پر اپنی محفوظ پالیسیوں کے ذریعے منصفانہ، احترام اور ترقی کی ضمانت دیتا ہے۔ بینک نے تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اس حوالے سے صنفی بنیاد پر معاوضہ کا فرق سال 2023 میں 11 فیصد رہا جو 2024 میں کم ہوکر 2 فیصد ہوگیا جس کے لئے سال 2023 میں خواتین کی بھرتی کو 24 فیصد سے بڑھا کر 2024 میں 26 فیصد کیا گیا، اور اسی عرصے کے دوران مجموعی تنوع 13.8 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ گیا۔
موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چودھری نے کہا، ''یہ ایوارڈز تنوع، مساوات اور خواتین کی شمولیت پر مبنی معاشرے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ بینک مستقبل کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں ہم ایک ایسا ماحول تخلیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں ہماری تنظیم کے اندر اور باہر ہر سطح پر تمام افراد موجودہ ڈیجیٹل دنیا میں پھل پھول سکیں اور اپنے اہداف کو حاصل کرسکیں۔ ملازمین کو بااختیار بنانے سے لے کر صارفین کو تعاون فراہم کرنے اور پاکستان بھر میں خواتین کی معاونت تک ہم پائیدار معاشی تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔''
موبی لنک بینک کی چیف پیپل آفیسر علینہ تنویر نے کہا، ''موبی لنک بینک کی طرف سے خواتین کی شمولیت کوئی ایک ہدف نہیں بلکہ ایک بڑا عزم ہے جس پر ہم کاربند ہیں۔ صنفی بنیاد پر تنخواہوں کے فرق کو ختم کرنے سے لے کر خواتین رہنماؤں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے تک، ہم پاکستان بھر میں اپنے ملازمین، صارفین اور خواتین کے لئے حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔''
موبی لنک بینک کی تنوع، مساوات اور شمولیت (ڈی ای آئی) سے وابستگی اس کی داخلی پالیسیوں سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ میل چیمپیئنز آف چینج (ایم سی سی) مہم کے تحت بینک کارپوریٹ سیکٹر میں صنفی مساوات اور جامع قیادت کی پرزور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مزید برآں، بینک مسلسل دو سال سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ آن ایکوالٹی اسکور کارڈ میں سرفہرست ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں