فاطمہ فرٹیلائزر کے زیر اہتمام سرسبز کنونشن کا انعقاد
کنونشن کا مقصد مکئی اور کپاس کی فصل کی پیداوار میں 10 فیصد تک اضافہ کرنا
لاہور: فاطمہ فرٹیلائزراور محکمہ زراعت پنجاب کے تعاون سے ساہیوال میں سرسبز کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی تھے۔
کنونشن کا مقصد کسانوں کو مکئی اور کپاس کی فصل میں سرسبز نائٹروفاس اور سرسبز کین(CAN) کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کے ذریعے 10 فیصد تک پیداوار میں اضافے پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔کپاس کی کاشت ملک کی معیشت اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے لئے اہم ہے جبکہ مکئی کی فصل خوراک کے ساتھ ساتھ پولٹری اور لائیوسٹاک سیکٹر کی ضروریات بھی پوری کر ری ہے۔

کنونشن میں سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب افتخار علی ساہو، ڈی جی ڈی جی محکمہ زراعت چوہدری اے حمید، ڈی جی ایگری انفارمیشن نوید عصمت کاہلوں، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، کنسلٹنٹ ایگری پنجاب انجم علی بٹر، پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر، چودری محمد جاوید ایم پی اے، اور عمران اکرم ایم پی اے نے شرکت کی۔کنونشن میں 1500 سے زائد کسانوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ فاطمہ فرٹیلائزر رابیل سدوزئی نیشعبہ زراعت کی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر ہمیشہ سے کسانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جدید اور ماحول دوست کھیتی باڑی کے طریقے متعارف کرواتا آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی جلد کاشت نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے یہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بھی مددگار ہے۔ اسی طرح مکئی کی فصل کی کاشت لائیو سٹاک اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر نے پہلے سے ہی اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کو اپنے کاروباری معاملات میں شامل کر رکھا ہے تاکہ ہم سرسبز اور بہتر پاکستان کے لیے کام کر سکیں۔
عاشق حسین کرمانی نے پنجاب گورنمنٹ کے تعاون سے کسانوں کی تربیت اور انہیں پیداوار میں اضافے، کھادوں کے متوازن استعمال کے حوالے سے آگاہی دینے پر فاطمہ فرٹیلائزر کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے کسانوں کی مدد کرنے کے پنجاب گورنمنٹ کے اقدامات کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کسانوں کے کرائے پر مشینری دینے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں