KP پولیس کی تنخواہیں تینوں صوبوں سے کم ،سینئر افسر صوبے میں تعیناتی سے گریزاں
پشاور (ارشدعزیز ملک جنگ ) دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ خیبر پختونخوا کی پولیس کو ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم تنخواہیں ملتی ہیں۔ سینئر افسر صوبے میں تعیناتی سے گریزاں ہیں، ڈی آئی جی کی تین لاکھ 72 ہزار تنخواہ، پنجاب میں 5 لاکھ 79 ہزار ، سندھ میں4 لاکھ 2 ہزار روپے ہے ، IGP ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ میں تنخواہیں بڑھانے کےلئے حکومت کو خط لکھا ہے ، نچلے درجے کے افسران کے لیے تنخواہ کا فرق نسبتاً کم ہے لیکن بڑے عہدوں پر یہ فرق نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے سینئر افسران کے لیے یہ عہدے مزید غیر پرکشش ہو جاتے ہیں۔
تنخواہوں میں کمی کے باعث کے پی پولیس کے متعدد افسران دیگر صوبوں میںتعیناتی کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دوسرے صوبوں کے افسران کم تنخواہوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تعیناتی سے گریز کرتے ہیں۔ڈی ایس پی اور اے ایس پی گریڈ 17 کی سطح پر یہ فرق بڑھ جاتا ہے ۔ایس پی گریڈ 18 کو خیبر پختونخوا میں دو لاکھ 32 ہزار 531 روپے ملتے ہیں جبکہ پنجاب میں تین لاکھ 73 ہزار 487 روپے سندھ میں دو لاکھ 99 ہزار 496 روپے اور بلوچستان میں چھ لاکھ 7 ہزار 706 روپے ملتے ہیں جو خیبر پختونخوا سے دو لاکھ 81 ہزار 177 روپے زیادہ ہیں۔ڈی آئی جی گریڈ 20 خیبر پختونخوا میں تین لاکھ 72 ہزار 669 روپے وصول کرتا ہے جبکہ پنجاب میں پانچ لاکھ 79 ہزار 361 روپے ٗہ سندھ میں چار لاکھ 2 ہزار 451 روپے اور بلوچستان میں سات لاکھ 46 ہزار 172 روپے تنخواہ وصول کررہا ہے۔نو تعینات انسیکٹر جنرل اف پولیس ذوالفقار حمید نے جنگ کو بتایا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ ہے لیکن پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں سے کم ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے ۔حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے بجٹ پر سالانہ 2ارب کے قریب بوجھ پڑے گا ۔خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور تنخواہوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق کانسٹیبل گریڈ 7 کی تنخواہ خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 127 روپے ہے جبکہ پنجاب میں یہ 73 ہزار روپے سندھ میں 69 ہزار 520 روپے اور بلوچستان میں 69 ہزار 885 روپے ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل گریڈ 9 کے پی میں 76 ہزار 996 روپے کماتا ہے جبکہ پنجاب میں 80 ہزار 198 روپے سندھ میں 76 ہزار 895 روپے اور بلوچستان میں 77 ہزار 211 روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر اے ایس آئی گریڈ 11 خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 579 روپے تنخواہ پاتا ہے جبکہ پنجاب میں یہ 88 ہزار 583 روپے دو ہزار چار روپے زیادہ سندھ میں 88 ہزار 488 روپے ایک ہزار 909 روپے زیادہ اور بلوچستان میں 86 ہزار 234 روپے 345 روپے کم ہے۔ سب انسپکٹر گریڈ 14 خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 7 ہزار 904 روپے کماتا ہے جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 503 روپے سندھ میں ایک لاکھ 14 ہزار 871 روپے اور بلوچستان میں ایک لاکھ 9 ہزار 510 روپے تنخواہ ملتی ہے۔انسپکٹر گریڈ 16 کی تنخواہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 81 روپے ہے جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار 680 روپے ٗ سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 738 روپے اور بلوچستان میں ایک لاکھ 37 ہزار 444 روپے دیے جاتے ہیں۔ ڈی ایس پی اے ایس پی گریڈ 17 خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 84 ہزار 867 روپے لیتا ہے جبکہ پنجاب میں دو لاکھ 33 ہزار 930 روپے 49 ہزار 63 روپے زیادہ سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 562 روپے 7 ہزار 305 روپے کم لیکن بلوچستان میں چار لاکھ 53 ہزار 727 روپے دو لاکھ 21 ہزار 196 روپے زیادہ وصول کرتا ہے ۔
ایس پی گریڈ 18 خیبر پختونخوا میں دو لاکھ 32 ہزار 531 روپے کماتا ہے جبکہ پنجاب میں تین لاکھ 73 ہزار 487 روپے ایک لاکھ 40 ہزار 956 روپے زیادہ سندھ میں دو لاکھ 99 ہزار 496 روپے 27 ہزار 33 روپے زیادہ اور بلوچستان میں چھ لاکھ 7 ہزار 706 روپے دو لاکھ 81 ہزار 177 روپے زیادہ وصول کرتا ہے۔ایس ایس پی اور اے آئی جی گریڈ 19 کی تنخواہ خیبر پختونخوا میں تین لاکھ 26 ہزار 529 روپے ہے جبکہ پنجاب میں چار لاکھ 95 ہزار 550 روپے ایک لاکھ 69 ہزار 21 روپے زیادہ سندھ میں تین لاکھ 62 ہزار 820 روپے 9 ہزار 849 روپے زیادہ اور بلوچستان میں چھ لاکھ 79 ہزار 147 روپے تین لاکھ 6 ہزار 478 روپے زیادہ ہے۔ڈی آئی جی گریڈ 20 خیبر پختونخوا میں تین لاکھ 72 ہزار 669 روپے کماتا ہے جبکہ پنجاب میں پانچ لاکھ 79 ہزار 361 روپے دو لاکھ 6 ہزار 692 روپے زیادہ سندھ میں چار لاکھ 2 ہزار 451 روپے 21 ہزار 412 روپے زیادہ اور بلوچستان میں سات لاکھ 46 ہزار 172 روپے تین لاکھ 22 ہزار 309 روپے زیادہ دیے جاتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی گریڈ 21 خیبر پختونخوا میں چار لاکھ 23 ہزار 863 روپے کماتا ہے جبکہ پنجاب میں چھ لاکھ 94 ہزار 507 روپے دو لاکھ 70 ہزار 644 روپے زیادہ سندھ میں چار لاکھ 2 ہزار 451 روپے 21 ہزار 412 روپے کم اور بلوچستان میں سات لاکھ 46 ہزار 172 روپے تین لاکھ 22 ہزار 309 روپے زیادہ دیے جاتے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی پی گریڈ 22 خیبر پختونخوا میں سات لاکھ 78 ہزار 747 روپے کماتا ہے جبکہ پنجاب میں آٹھ لاکھ 37 ہزار 953 روپے 59 ہزار 206 روپے زیادہ سندھ میں آٹھ لاکھ 13 ہزار 485 روپے 34 ہزار 738 روپے زیادہ اور بلوچستان میں 11 لاکھ 48 ہزار 244 روپے تین لاکھ 69 ہزار 498 روپے زیادہ دیے جاتے ہیں۔
اصل اشاعت ڈیلی جنگ
ایک تبصرہ شائع کریں