لکی انوسٹمنٹس کے ہیڈ آفس کا افتتاح

کراچی: پاکستان کے ممتاز کاروباری رہنما اور لکی انوسٹمنٹس کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر میں لکی انوسٹمنٹس لمیٹڈ (سابقہ انٹرلوپ ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ) کے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جاوید ٹبہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب اور سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔

 

اس موقع پر لکی انوسٹمنٹس کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے کہاکہ لکی انوسٹمنٹ کا آغاز ہمارے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ فنانشل سروسز ہماری کاروباری لائنز میں ایک نیا ورٹیکل ہے۔ اس نئے باب کے آغاز کے ساتھ ادارہ جاتی اور ریٹیل کلائنٹس کو ہم شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے سلوشنزفراہم کریں گے۔

 

اس موقع پر لکی انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ لکی انوسٹمنٹس کا آغاز لکی گروپ کی جدّ ت طرازی اور بہترین اقدار کا ثبوت ہے۔پاکستان میں ایک کاروباری گروپ کی جانب سے پہلی اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔ لکی انوسٹمنٹس اپنے صارفین کو ویلتھ مینجمنٹ کے جامع سلوشنز فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اس سے پاکستان میں بچت کی شرح کو بڑھانے میں مدد ملے گی جو اس وقت جی ڈی پی سے بہت کم 13فیصد پر ہے۔

 

لکی انوسٹمنٹس لمیٹڈ YBپاکستان لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے جو پاکستان کے معروف کاروباری ادارے کی طرف سے ایک مکمل اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے طورپر اپنے آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔ یہ اقدام YBگروپ کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس میں اسٹریٹجک داخلے کی عکاسی ہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے حکومت کو دسمبر2027تک سود پر مبنی مالیاتی نظام کوختم کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے ملک میں شریعہ کے مطابق فنانشل مارکیٹ کی ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

 

لکی انوسٹمنٹ شریعت کے مطابق سرمایہ کاری اور مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔ کمپنی کا وژن شریعت کے مطابق سرمایہ کاری، دیانت داری اور جدّت کے ساتھ پائیدار ترقی کو فروغ دینا اوّلین ترجیح ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی