بی وائی ڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا موبیلٹی پارٹنر بن گیا،

بی وائی ڈی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ساتھ اشتراک

بی وائی ڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا موبیلٹی پارٹنر بن گیا، لاہور میں BYD کے ایکسپیرینس سینٹر میں معاہدے پر دستخط

لاہور : بی وائی ڈی پاکستان۔میگا موٹر کمپنی (BYD Pakistan - Mega Motor Company) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں آفیشل موبیلٹی (Mobility)پارٹنر کی حیثیت سے اشتراک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کا باضابطہ اعلان پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر لاہور میں BYDکے ایکسپیرینس سینٹر میں منعقدہ ایک تاریخی دستخطی تقریب میں کیا گیا، جس سے ملک کی پریمیئر کرکٹ لیگ اور نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والی دنیا کی نمبر ون کمپنی کے درمیان اہم اشتراک کی نشاندہی ہوتی ہے۔

یہ اشتراک پاکستان کے اندر جدت، مہارت اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ کے جشن کے ساتھ ساتھ ایک بڑا قومی ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر کے کروڑوں شائقین کو متحد کرتا ہے۔ اس طرح کے باوقار پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری ایک سرسبز مستقبل کے لئے بی وائی ڈی کے وژن کو پھیلاتی ہے۔اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی سمیت دونوں اداروں کی سینئر قیادت اور حکام نے شرکت کی۔



یہ شاندار شراکت داری ملک کے سب سے سنسنی خیز کھیلوں کے ایونٹ اور آٹوموٹو انڈسٹری میں جدید اور عالمی نیو انرجی ویہکل کمپنی کو متحد کرتی ہے جس سے جدت، مہارت اور پائیداری کی مشترکہ سوچ اجاگر ہوتی ہے۔ اس اشتراک کے تحت BYDکی جدید ترین نیو انرجی گاڑیوں کو ملک بھر میں مختلف میچز کے دوران نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا، جس سے شائقین کرکٹ کو جدید آٹوموٹو ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔

اس معاہدے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میگا موٹر کمپنی کے جی ایم مارکیٹنگ سید حیدر مجتبیٰ نے کہا، ''ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں کروڑوں پرُجوش شائقین کرکٹ سے جڑنے کا موقع ملا ہے جبکہ BYDکی نیو انرجی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ اشتراک پاکستان میں پائیدار اور ماحول دوست نقل و حرکت کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔''

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے اس شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ''ہمیں فخر ہے کہ بی وائی ڈی پاکستان ہمارا آفیشل موبیلٹی پارٹنر بن گیا ہے جو ایچ بی ایل پی ایس ایل اور BYD دونوں کے لئے طویل مدتی ترقی اور باہمی مفاد کی شراکت داری کا آغاز ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنی پہلی قابل ذکر دہائی کی تکمیل کا جشن منا رہا ہے اور اگلی دہائی میں بااعتماد انداز سے داخل ہورہا ہے۔ ہم ہر سال اس لیگ کو مزید بہتر اور زیادہ بڑی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس تناظر میں  BYD کی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتھ شراکت داری کا سب سے بہترین وقت یہ ہے۔''

یہ شراکت داری نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے جوش و خروش میں اضافہ کرتی ہے بلکہ BYDکمپنی کے پائیدار نقل و حرکت کے حوالے سے جدید طریقہ کار اور پاکستانی کرکٹ کے بھرپور جذبے کے درمیان ہم آہنگی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔مستقبل کے پیش نظر،BYD پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کے شعبے میں تکنیکی طور پر جدت انگیز حل کی تیاری کا کام جاری رکھے گا۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی