لاہور : الغازی ٹریکٹرز (AGTL) نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چوتھے ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرل شو (HEMS) میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ یہ نمائش ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی ہے۔
نمائش کے ابتدائی دو دن بین الاقوامی شرکا ء اور کاروباری اداروں کے لیے مخصوص تھے، جبکہ تیسرا دن عام عوام کے لئے مخصوص تھا۔ نمائش میں پاکستان بھر سے 320 سے زائد انجینئرنگ، ہیلتھ کیئر اور معدنیات کے شعبوں سے منسلک کمپنیو ں نے شرکت کی۔
الغازی ٹریکٹرز نے اپنے خصوصی اسٹال پر جدید زرعی ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے تیارکردہ مصنوعات پیش کیں۔

اس حوالے سے الغازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ثاقب الطاف نے کہا:''یہ نمائش ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی انجینئرنگ مہارت اور جدید زرعی مصنوعات نہ صرف بین الاقوامی خریداروں بلکہ پاکستانی عوام کو بھی دکھا سکیں۔ ہم TDAP کے مشن کا حصہ بننے پر فخرہے جس کا مقصد پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔''
نمائش کے ابتدائی دو دنوں کے دوران پاکستان سمیت 65 سے زائد ممالک سے آئے 650 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین کے درمیان 2,400 سے زائد کاروباری ملاقاتیں ہوئیں، جنہوں نے پاکستان کی صنعتی سیکٹر میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ نمائش پاکستانی برانڈز کو دنیا بھر میں متعارف کروانے اور برآمدات کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم ذریعہ ہے جس کے باعث یہ ملک میں انجینئرنگ، ہیلتھ کیئر اور منرل ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہے، جو TDAP کے جامع اور مربوط برآمداتی وژن کی تکمیل میں مددگار ہے۔
الغازی ٹریکٹرز کی شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ کمپنی زراعت کو جدید بنانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کی برآمدات میں اضافے کے لیے جدت اور اشتراک کی پالیسی پر کاربند ہے۔
عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ وہ آ کر خود دیکھ سکیں کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ کس قدر ترقی کر رہا ہے — اور یہ کہ الغازی کس طرح زراعت کو مزید میکانائز اور مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں