ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے بہترین کھلاڑی حسن نواز کو انعام میں BYD Seal​ گاڑی مل گئی


لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی شاندار اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں بی وائی ڈی پاکستان | میگا موٹر کمپنی (BYD|MMC) نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے حسن نواز کو لگژری الیکٹرک سیڈان گاڑی  "BYD Seal"بطور انعام پیش کی۔

اختتامی تقریب میں بی وائی ڈی پاکستان کی سینئر قیادت نے شرکت کی اور بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے بذات خود کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے حسن نواز کو بی وائی ڈی سیل گاڑی کی چابیاں پیش کیں۔ یہ انعام بی وائی ڈی کے بہترین معیار، جدت اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے عزم کا بھرپور اظہار کرتا ہے۔ اس موقع پر بی وائی ڈی کی طرف سے پشاور زلمی کے کھلاڑی عبدالصمد کو فیلڈ میں متاثرکن کارکردگی پر ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کے اعزاز کے ساتھ 35 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔



بی وائی ڈی پاکستان| ایم ایم سی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا، ''ہمیں پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے، جو ملک میں مقامی و بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ دنیا بھر میں نمبر 1 نیو انرجی گاڑیاں بنانے والے ادارے کے طور پر بی وائی ڈی ملک میں اپنی جدید ٹیکنالوجی پیش کرکے پرفارمنس، جدت اور اعتماد کی علامت بننا چاہتا ہے جس کا اظہار ملک کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے میں بھی سامنے آیا۔ BYD Sealگاڑی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو پیش کرنا ہماری اس شاندار کارکردگی کا مظہر ہے اور یہ پاکستان میں جدت کے عمل کو آگے بڑھانے اور مثبت تبدیلی لانے کے ہمارے مشن کی بھی جھلک ہے۔''

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے آفیشل موبیلٹی پارٹنر کے طور پر بی وائی ڈی پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی موجودگی بھرپور انداز سے برقرار رکھی۔ راولپنڈی، لاہور، کراچی اور ملتان کے اسٹیڈیمز میں بی وائی ڈی کی جدید نیو انرجی گاڑیاں پیش کی گئیں جن میں BYD Seal، BYD Atto 3اورBYD Shark 6شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ یہ نمائش کرکٹ کے جذبے اور جدید ٹیکنالوجی کا خوبصورت امتزاج پیش کرتی رہی، اور شائقین اور پرستاروں کو نئی جنریشن کی نیو انرجی گاڑیوں سے براہِ راست روشناس کیا۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی