کراچی : پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس ادارے، موبی لنک بینک کو عالمی شہرت یافتہ ادارے ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سال 2025 کے لئے ٹاپ ایمپلائیر ان پاکستان کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ موبی لنک بینک یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا اور واحد بینک ہے، جس سے مختلف پس منظر کے حامل افراد کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے والے ادارے کے طور پر اسکی ساکھ کو مزید تقویت ملی ہے۔
اس اعزاز کے حصول سے موبی لنک بینک کا شمار ان بہترین اداروں میں سامنے آیا ہے جو اپنے ملازمین کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ موبی لنک بینک اب نہ صرف پاکستان کے ٹاپ 10 اداروں میں شامل ہو گیا ہے، بلکہ VEON گروپ کے اندر بھی (بی لائن ازبکستان کے بعد) یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری آپریٹنگ کمپنی (OpCo) بن گیا ہے۔
اس اعزاز کے حصول سے موبی لنک بینک کا شمار ان بہترین اداروں میں سامنے آیا ہے جو اپنے ملازمین کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ موبی لنک بینک اب نہ صرف پاکستان کے ٹاپ 10 اداروں میں شامل ہو گیا ہے، بلکہ VEON گروپ کے اندر بھی (بی لائن ازبکستان کے بعد) یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری آپریٹنگ کمپنی (OpCo) بن گیا ہے۔
موبی لنک بینک کے یہ اعزاز حاصل ہونے کی بڑی وجہ اس کے وہ اقدامات ہیں، جو ادارے کے اندر اور باہر بالخصوص خواتین کی سماجی شمولیت اور خودمختاری کو فروغ دیتے ہیں۔ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ''MobilinkHer'' کے نام سے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جو کریئر بریک کے بعد دوبارہ پروفیشنل لائف میں واپس آنے والی خواتین کو تربیت، معاونت اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح ''ہمقدم'' (Humqadam) پروگرام معذور افراد کے لیے مزید آسان، قابل رسائی اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی ایک سنجیدہ کاوش ہے۔ بینک کا اہم پروگرام ''ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN)'' خواتین کی قیادت اور انکی مالی شمولیت کو فروغ دینے سے متعلق تربیت، رہنمائی اور رسائی پر کام کرتا ہے۔
موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چوہدری نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،''یہ عالمی سطح کی پہچان ہماری ٹیم کی اس کاوش کا نتیجہ ہے جہاں ہم ایک بااختیار اور اجتماعی ماحول فراہم کریں۔ ہماری کامیابی کی بنیاد تنوع اور مضبوط ادارہ جاتی ماحول ہے جس سے ادارے میں جدت کا عمل تیز ہوتا ہے، اور ہم پاکستان کے مالیاتی شعبے میں اس کی نمایاں مثال بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔''
موبی لنک بینک کی چیف پیپل آفیسر علینہ تنویر نے کہا،''ہمارے تمام اقدامات میں مرکزی اہمیت اپنے لوگوں کو دی جاتی ہے۔ ہم ایسے ادارے کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہیں جہاں ہر فرد کو ترقی، سیکھنے اور شمولیت کا بھرپور موقع ملے۔ یہ بین الاقوامی اعزاز ہمارے اس ویژن کی توثیق ہے کہ ہم ٹیلنٹ کو ابھارنے، جدت کو فروغ دینے اور بہترین کاروباری ادارہ بننے کے سفر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔''
ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کا سرٹیفیکیشن پروگرام کاروباری اداروں کے ہیومن ریسورس کے شعبے کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے جس میں ملازمین کے لیے حکمتِ عملی، سازگار ماحول، بھرتی کے طریقے، تنوع، شمولیت اور فلاح و بہبود کا احاطہ شامل ہوتا ہے۔ 2025 میں دنیا بھر کے 125 ممالک/خطوں میں 2400سے زائد اداروں کو یہ سرٹیفیکیشن دی گئی، جس سے عالمی سطح پر 1.3 کروڑ سے زائد ملازمین پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ اس سرٹیفکیشن کے حصول سے موبی لنک بینک نے لوگوں کی قیادت کو مرکزی اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ جامع ترقی کا اپنا نیا معیار قائم کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں