کارانداز اور گروٹیک کے درمیان ایگری ٹیک اور مالی شمولیت کے ذریعے​ چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قائم شراکت داری

اسلام آباد : 2025 کارانداز پاکستان(Karandaaz Pakistan)  پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے اور مالی و سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ایک ایمپیکٹ انویسٹمنٹ پلیٹ فارم (impact investment)ہے۔کارانداز نے پاکستان کے زرعی نظام کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی حکمتِ عملی کے تحت، ایگری ٹیک (AgriTech)کے شعبے میں جدت لانے والی کمپنی گروٹیک(GrowTech)  کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ چھوٹے کسانوں کے لیے ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولتوں تک رسائی بڑھائی جاسکے۔ یہ شراکت داری  پنجاب کے کم مراعات یافتہ علاقوں میں اسمارٹ زرعی طریقوں اور ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کو اپنانے کے عمل کو تیز کرے گی۔

گروٹیک، زرعی شعبے میں اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی حکمتِ عملی کے لیے پہچانی جاتی ہے۔ گروٹیک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے نئے جغرافیائی علاقوں میں کسانوں کو زرعی مشاورت، زرعی منڈیوں تک رسائی، اورانپٹ سپلائرز (input suppliers) سے رابطے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ اقدام کسانوں کو ایک بڑھتی ہوئی مسابقتی منڈی میں پیداوار اور منافع میں اضافہ کرنے میں مدد دے گا۔

اس شراکت داری کے بارے میں کارانداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، وقاص الحسن نے کہا:"گروٹیک کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی اور مالیاتی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے زرعی شعبے کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ کسانوں تک پہنچ کر  – خواہ وہ ڈیجیٹل سطح پر ہو یا زمینی سطح پر  – ہم ایک زیادہ جامع، پیداواری اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی زرعی معیشت کو فروغ دے رہے ہیں۔"

کارانداز اور گروٹیک کے درمیان ایگری ٹیک اور مالی شمولیت کے ذریعے​ چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قائم شراکت داری

ڈیجیٹل حل اور عملی معاونت کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، اس منصوبے کے تحت پنجاب کے دو نئے علاقوں میں کسان سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔ یہ مراکز کمیونٹی ہب کے طور پر کام کریں گے، جہاں بالمشافہ معاونت، ڈیجیٹل تربیت، اور صلاحیت بڑھانے کے پروگرام فراہم کیے جائیں گے۔ مقامی رہنماؤں کو بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس ورکشاپس کے ذریعے شامل کیا جائے گا تاکہ ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنانے اور بااختیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاجسٹکس کو زرعی کامیابی کا ایک اہم عنصر تسلیم کرتے ہوئے، اس شراکت داری کے تحت مقامی لاجسٹکس فراہم کنندگان کے ساتھ بھی نئے اشتراک قائم کیے جائیں گے تاکہ سپلائی چینز کو بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے کسانوں کو زیادہ قابلِ اعتماد اور بروقت ترسیل کے نظام میسر آئیں گےاور اس طرح  ان کی منڈیوں تک رسائی میں بہتری آئے گی اور عملی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

اس شراکت داری کا ایک اہم پہلو کسانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے الیکٹرانک ویئرہاؤس رسیدوں کے استعمال کا پائلٹ منصوبہ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی زرعی پیداوار کو محفوظ رکھ کر اسے مالی مسائل کے حل کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ مزید یہ کہ خواتین کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں مویشی پالنے اور صحت سے متعلق ایڈوائزری بھی شامل کی جا رہی ہے۔

اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گروٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیصل بلال نے کہا:"کارانداز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، گروٹیک زرعی شعبے کو ڈیجیٹل انداز میں تبدیل کر رہا ہے۔ ہم خاص طور پر چھوٹے کسانوں اور خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں، دیہی منڈیوں تک رسائی کو وسعت دے رہے ہیں، اور پاکستان کا ایک ایسا نمایاں پلیٹ فارم تعمیر کر رہے ہیں جو جامع، پائیدار، اور ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔"

کارانداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر، شرجیل مرتضیٰ نے کہا:" کارانداز مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اور زراعت پاکستان کے اُن شعبوں میں سے ایک ہے جو مالی طور پربہت زیادہ کمزور ہیں اگرچہ یہ پاکستانی معیشت کی بنیاد ہے۔ اس مشن کے تحت، کارانداز فعال انداز میں ایگری ٹیک کمپنیوں، مالیاتی اداروں (FIs)، اور فِن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری  قائم کر رہا ہے تاکہ مالی شمولیت کو آخری حد تک یقینی بنایا جا سکے۔ ہماری معاونت اور گروٹیک کی ثابت شدہ مہارت کے ساتھ، ہمارا مقصد پورے پاکستان میں چھوٹے کسانوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی خدمات اور زرعی مشاورت کے جامع اور تجارتی طور پر پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔"

اس منصوبے سے توقع ہے کہ یہ دس ہزاروں کسانوں پر اثر انداز ہوگا اور پاکستان میں مستقبل کے ایگری ٹیک اور مالی شمولیت کے اشتراک کے لیے ایک قابلِ نقل ماڈل تشکیل دے گا۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی