22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے ٖٖF16 باقی ہے

اٹک : وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا  ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔



حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکہ کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاﺅ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ 33 شہداءکا بدلہ لیں گے، ہم نے بدلہ لیا، ہم ان شہداء کےلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نور خان ایئر بیس پر حملہ ہوا تو پاکستانی قوم ایئر بیس کی طرف بھاگی۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی