پی ٹی سی ایل گروپ کا آئی ٹی کور روٹنگ سلوشن میں جدت لانے کیلئے نیٹس انٹرنیشل سے اشتراک

 اسلام آباد : پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون 4G) نے نیٹس (NETS) انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد جدید ترین سیسکو آئی ٹی کور روٹنگ سلوشن کے ذریعے آئی ٹی کور روٹنگ پلیٹ فارمز میں جدت لانا ہے۔ یہ اسٹریٹجک اقدام نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں جدت لاکر معیاری آئی ٹی سروسز فراہم کرنے کے پی ٹی سی ایل گروپ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سیسکو کی عالمی معیار کی روٹنگ ٹیکنالوجی کے نفاذ سے کمپنی کے آپریشنز پر مثبت اور انقلابی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کی جدید ڈیٹا پروسیسنگ صلاحیتیں اور کم لیٹنسی صارفین کو ایک ہموار، بے خلل اور اطمینان بخش ڈیجیٹل تجربہ فراہم کریں گی۔



یہ اشتراک پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے موجودہ سیسکو اے سی آئی پر مبنی سافٹ ویئر ڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ (SDN)  انفراسٹرکچر میں بخوبی ضم ہو جائے گا، جس سے نیٹ ورک کی کارکردگی اور آپریشنل رفتار میں بہتری آئے گی۔ کمپنی کے صارفین قابلِ اعتماد خدمات سے مستفید ہوں گے اور اسٹریمنگ اور گیمنگ کے تجربات مزید بہتر ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل گروپ اور نیٹس نے اس باہمی اشتراک کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جس سے پی ٹی سی ایل گروپ کو ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں واضح سبقت حاصل ہونے کے علاوہ صارفین کو جدید ترین رابطے کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی ۔

چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، جعفر خالد نے اس اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ''یہ ماڈرنائزیشن منصوبہ جدت اور معیاری خدمات کی فراہمی کی ہماری مسلسل جستجو کی عکاسی کرتا ہے۔ جدید سیسکو روٹنگ سلوشنز کے نفاذ سے ہم اپنے نیٹ ورک کی افادیت بڑھا رہے ہیں اور صارفین کے لیے ایک اعلیٰ ڈیجیٹل تجربے کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں۔''

نیٹس انٹرنیشنل کے مینیجنگ ڈائریکٹر، جہانگیر احمد نے شراکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''ہمیں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ اپنے اشتراک کو تسلسل دینے پر خوشی ہے۔ یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ نیا سیسکو کور روٹنگ پلیٹ فارم نیٹ ورک کی کارکردگی اور اعتماد کو نئی اونچائیوں تک پہنچائے گا۔''

نیٹس انٹرنیشنل کے سی ای او ،محمد ندیم نے کہا، ''آئی ٹی کور روٹرز ٹیک ریفریش اور ماڈرنائزیشن منصوبہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔ ہماری مہارت اور سیسکو کی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مل کر پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی ٹی شعبے میں نئے معیارات قائم کریں گی۔''

اس اسٹریٹجک ماڈرنائزیشن اقدام کے ذریعے پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی رہنما حیثیت کو مزید مستحکم کر رہا ہے، اور ایک ایسا نیٹ ورک تیار کر رہا ہے جو تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوگا۔ نیٹس انٹرنیشنل اور سیسکو سسٹمز کے ساتھ شراکت کے ذریعے پی ٹی سی ایل گروپ نیٹ ورک کی کارکردگی، آپریشنل افادیت، اور صارفین کے تجربے کے حوالے سے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔
ختم شد۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی