کراچی : پاکستان کے معروف آن لائن ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈپانڈا نے حال ہی میں رائیڈر سیفٹی اینڈ ہیلتھ ویک کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ ایک خصوصی مہم تھی جس کا مقصد رائیڈرز کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کمپنی کے عزم کو نمایاں کرنا تھا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس مہم میں مختلف پارٹنرز اور فوڈپانڈا کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا، تاکہ رائیڈرز کو حفاظتی آگاہی، صحت سے متعلق سہولیات اور دیکھ بھال کا عملی احساس فراہم کیا جا سکے۔
فوڈپانڈا کے ہیڈ آف لاجسٹکس احسن ملک نے کہا،"ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز ہماری اصل طاقت ہیں۔ سیفٹی اینڈ ہیلتھ ویک ان کے لیے ہمارے احترام اور ذمہ داری کو اجاگر کرنے کا اہم موقع تھا۔ ہم صرف حفاظتی سازوسامان فراہم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں جہاں رائیڈرز خود کو محفوظ اور قابلِ قدر محسوس کریں۔"
اس مہم کا آغاز روڈ سیفٹی کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ آٹوموٹیو ماہر سنیل منج کی ایک مؤثر ویڈیو، پاک ویلز کے سوشل میڈیا پر نشر کی گئی، جس نے ہزاروں افراد تک یہ پیغام پہنچایا۔ بعدازاں فوڈپانڈا لاہور کے دفتر میں سنیل منج نے رائیڈرز سے براہِ راست ملاقات کی اور انہیں عملی مشورے دیے۔ پاک ویلز کے ساتھ شراکت داری کے تحت بائیک سے متعلق مفید مہمات اور حفاظتی نکات بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے۔

پورے ہفتے کے دوران فوڈپانڈا نے مختلف اہم اداروں کے ساتھ مل کر رائیڈرز کو بہتر تربیت، سہولیات اور آگاہی فراہم کرنے پر توجہ دی۔ اٹلس ہونڈا نے 50 سے زائد رائیڈرز کے لیے خصوصی روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا، جبکہ WASL نے آسان اقساط پر بائیک اپ گریڈ کرنے کی سہولت فراہم کی۔ بائیک کی دیکھ بھال کے لیے KAACIB نے نہ صرف 50 سے زائد رائیڈرز کو سروس فراہم کی بلکہ فوڈپانڈا کے ساتھ مل کر گھر پر بائیک مینٹیننس کے ساتھ ساتھ پلمبر، الیکٹریشن، صفائی اور گھریلو آلات کی مرمت جیسی سروسز بھی رعایتی نرخوں پر مہیا کیں۔
ایکشن آئلز نے 50 رائیڈرز کو مفت انجن آئل اور فلٹر فراہم کیے تاکہ ان کی بائیکس بہتر حالت میں رہیں۔ محفوظ اور ہینڈز فری رائیڈنگ کو فروغ دینے کے لیے قسط بازار نے 50 سے زائد رائیڈرز کو ایئرپوڈز دیے اور آسان ماہانہ اقساط پر فون اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی سہولت بھی دی، جس میں ایڈوانس ادائیگی پر 15 فیصد رعایت شامل تھی۔ یہ شراکت داری ایک کامیاب تین روزہ ایکسپو سے شروع کی گئی، جس کے دوران 100 سے زائد ممکنہ خریداروں سے رابطے قائم ہوئے اور رائیڈرز کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا۔ اس کے علاوہ، 2,000 سے زائد ریفلیکٹو اسٹیکرز بھی رائیڈرز میں تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی بائیکس رات کے وقت زیادہ نمایاں رہیں۔
فوڈ پانڈا نے کراچی ٹریفک پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی ٹریننگ سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں انسٹرکٹر محمد سہیل اور ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے ٹریفک قوانین، دفاعی ڈرائیونگ اور محفوظ رویے پر روشنی ڈالی۔
فوڈپانڈا نے رائیڈرز کی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی۔ کراچی ہیڈ آفس میں دو روزہ ہیلتھ کیمپ لگایا گیا، جس میں چغتائی لیب، فارم ایوو، یونی فیروز، سکون، ہیلیون، نیوٹریفیکٹر، ہربیؤٹکس، آر ایچ ایس، ایم ایم ایس اور ون ہیلتھ لیبز جیسے 10 سے زائد ہیلتھ پارٹنرز نے حصہ لیا۔ کیمپ میں رائیڈرز، سیکیورٹی گارڈز اور دفتر کے دیگر ملازمین کے لیے مفت طبی معائنے، ٹیسٹ اور ہیلتھ کٹس فراہم کی گئیں۔
یہ ہفتہ فوڈپانڈا کے اپنے رائیڈرز کے ساتھ مضبوط تعلق، فلاح و بہبود اور ایک محفوظ ماحول کے قیام کے عزم کی واضح مثال ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے فوڈپانڈا نہ صرف اپنی ڈیلیوری سروس کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ رائیڈرز کی زندگیوں میں بھی مثبت تبدیلی لا رہا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں