اینگرو فرٹیلائزر ز اور بینک الفلاح کے درمیان کسانوں کو 250ملین روپے کی فنانسنگ فراہم کرنے کیلئے شراکت داری

10لاکھ روپے تک قرض کی فراہم کے ذریعے تقریباً350کسانوں اور 2000سے زائدافراد کو فائدہ ہوگا


کراچی: پاکستان کی صفِ اول کی کھاد بنانے والی کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز اور بینک الفلاح نے ملک بھر کے کسانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیاہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے اینگرو مرکز آؤٹ لیٹس اورپاکستان کے پہلے مربوط زرعی ای کامرس پلیٹ فارم  UgAiکے ذریعے رجسٹرڈ کسانوں کو 10لاکھ روپے تک کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

 

اس سلسلے میں بینک الفلاح کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور، بینک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹوکے آفیسر عاطف باجوہ، اینگرو فرٹیلائزرز کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ عاطف محمد علی سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔

 

اس پائلٹ اقدام کا آغاز 250ملین روپے کی مجموعی فنڈنگ کے ساتھ کیا جائے گاجس میں سیکیورڈ اور ان سیکیورڈدونوں قسم کے قرضے شامل ہیں۔ اس شراکت کے ذریعے تقریباً300سے 350کسانوں کو فی کس اوسطاً6لاکھ روپے تک کا قرضہ دیاجائے گا جس سے تقریباً 2000افراد مستفید ہوں گے۔ ابتدائی طورپر یہ پروگرام ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور مریدکے میں اینگرو کے مراکز میں دستیاب ہوگا۔



 

 یہ پروگرام کھاد فراہم کرنے والے، مالیاتی ادارے اور آخری صارف کے درمیان براہِ راست ویلیو چین قائم کرنے میں اہم قدم ہے تاکہ ایک مضبوط ویلیو چین کے ساتھ وسائل کی موئثر طریقے سے منبع سے مٹی تک رسائی کویقینی بنایاجاسکے۔

 

یہ پراجیکٹ کسانوں کیلئے مالیاتی وسائل تک آسان رسائی کو فروغ دینے کیلئے ترتیب دیاگیاہے جس کے تحت مارکیٹ کے مقابلے میں 4.5فیصد تک کم شرح سود کے ساتھ ضمانت اور بغیر ضمانت کے قرض فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کے ذریعے کسان اعلیٰ معیار کی اینگرو کھاد خرید کر فصلوں کی پیداوار بہتر بنائیں گے جس سے ان کی مجموعی آمدنی اور ذریعہ معاش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس شراکت داری کے تحت ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے اور P2M (Person-to-Merchant)ٹرانزیکشن کے ذریعے ایک مربوط ادائیگی کے نظام کا نفاذ بھی شامل ہے۔

 

پاکستان اکنامک سروے 2023-24کے مطابق،کسانوں کو قرض کی سہولت فراہم کرنے سے مالی سال 2024میں فصلوں کی پیداوار کوبہتر بنانے میں کلیدی کردار اداکیاہے جس کے نتیجے میں نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اور دیہی پیداواری صلاحیت پر زرعی فنانسنگ کا نمایاں اثر پڑا۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق، غربت میں کمی کیلئے زرعی فنانسنگ سے رسائی کے ذریعے کاشت کاری کو 4گنا زائد موئثر بنایا جاسکتاہے جو دیہی معیشت پر اس کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتاہے۔

 

اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھورنے کہاکہ ہماری ملکی معیشت میں کسانوں کا اہم کردار ہے اور ہم کسانوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ بینک الفلاح کے ساتھ شراکت داری کسانوں کومالی وسائل تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو زرعی مصنوعات میں سرمایہ کاری کرنے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ایک بہتر مستقبل میں معاونت فراہم کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام پائیدار زراعت کو فروغ دینے اور کاشت کاروں کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

اس موقع پربینک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ نے کہاکہ اینگروفرٹیلائزرز کے ساتھ یہ شراکت داری کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ ہم پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیت اور اس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ قرض فراہم کرنے کے موزوں سلوشن کے ذریعے ہم اپنے کسانوں کی پیداواری صلاحیت، ریزیلنس اور مالیاتی طورپر انہیں بااختیار بنانے کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں جوکہ ملک بھر میں فوڈ سیکیوریٹی اور اقتصادی استحکام میں براہِ راست تعاون ہے۔ یہ شراکت داری جامع ترقی اور پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے ہماری لگن کی عکاسی ہے۔

 


اس شراکت داری کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز اور بینک الفلاح مالیاتی اداروں او ر زرعی کمیونٹی کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اس باہمی تعاون کو مزید جامع، مضبوط اور زرعی دیہی معیشت کو موثر بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی