ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کا اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار، پاکستان ڈیجیٹل لیپ کی تقریب میں شرکت
اسلام آباد: جولائی 2025: ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز، نے ''پاکستان ڈیجیٹل لیپ: ٹرانسفارمنگ ہائر ایجوکیشن'' کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ورلڈ بینک اور ہائیر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (HEDP) کے تعاون سے منعقد کی۔ اس موقع پر چئیر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کرنے والی مختلف کمپنیوں اور اداروں نے بھی شرکت کی۔

حال ہی میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ایچ ای سی کے لیے ایک جدید ترین ٹیئر-III سرٹیفائیڈ ایسٹرو لیب ڈیٹا سینٹر ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے، جو پاکستان کے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا گیا، جس میں جدید کنٹینرائزڈ سلوشنز استعمال کیے گئے تاکہ ڈیٹا سنٹر کی کارکردگی، سیکیورٹی اور توسیعی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سینٹر 4 میگا واٹ کی گنجائش کے ساتھ بنایا گیا ہے، جو ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ڈیٹا اسٹوریج اور پراسیسنگ کو آسان بنائے گا۔
اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی نے اپنا اسٹال بھی لگایا جس میں شرکا ء کو ورچوئل ریئلٹی (VR) کا تجربہ کروایا گیا۔اس ورچوئل ریئلٹی میں کمپنی کے جدید ڈیٹا سینٹرز اور ڈیجیٹل سلوشنز کو دکھایا گیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے کہا، ''ڈیٹا سینٹرز کسی بھی ترقی یافتہ ڈیجیٹل ملک کی بنیاد ہوتے ہیں، اور پاکستان بھی اب صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اس تبدیلی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ہمارا تعلیمی، حکومتی اور کاروباری نظام جدید انفرااسٹرکچر سے مستفید ہو سکے، ابھی یہ اس سفر کی شروعات ہے۔''
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ایک خالی پلاٹ میں یہ مکمل ڈیٹا سینٹر تیار کیا، جس میں زمین کو ہموار کرنا، ڈیٹا سنٹر کی بنیاد رکھنا، اور انفرااسٹرکچر نصب کرنا شامل تھا۔ اس کے علاوہ ہواوے کے جدید ڈی سی پوڈز بھی فراہم اور نصب کیے گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں