پی ٹی سی ایل گروپ نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور ذیلی اداروں کو ایم ٹو ایم ڈیوائسز، ڈیٹا سینٹر سروسز اور مینیجڈ کنیکٹیوٹی سہولیات فراہم کر دیں

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور ڈیجیٹل سروسز ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون 4G) نے مختلف صنعتوں میں وسیع سرمایہ کاری کے حامل ٹیکنالوجی گروپ، ٹی پی ایل کارپوریشن (TPL) کے ساتھ ایک تاریخی شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت ٹی پی ایل کارپوریشن اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو مشین ٹو مشین (M2M) ڈیوائسز ، محفوظ ڈیٹا سینٹر ہوسٹنگ، اور مینیجڈ نیٹ ورک کنیکٹیوٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون4G ، آصف احمد اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ای او، علی جمیل نے ٹی پی ایل کے صدر دفتر، کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔



اس اشتراک کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ ٹی پی ایل کارپوریشن کو مربوط ٹیکنالوجی سہولیات فراہم کرے گا، جو اس کی آپریشنل توسیع، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے اور ملک بھر میں جدید ترین کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کو ممکن بنائیں گی۔

اس موقع پر گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G، آصف احمدنے کہا، ''پی ٹی سی ایل گروپ پاکستانی کاروباری اداروں کو جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم اپنے وسیع نیٹ ورک، انٹرپرائز گریڈ ڈیٹا سینٹرز، اور مینیجڈ سروسز کی مدد سے ٹی پی ایل کارپوریشن کے لیے بہترین کارکردگی اور جدت کی راہ ہموار کریں گے۔ ہمیں ان کا قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر بننے پر فخر ہے۔''

ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ای او، علی جمیل نے کہا، ''ٹی پی ایل میں ہر کام میں جدت اور کارکردگی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں قابلِ اعتماد، محفوظ، اور سمارٹ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے اپنے آپریشنز کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔ یہ اشتراک ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کے شعبے میں قائدانہ کردار حاصل کرنے کی ہماری دیرینہ حکمت عملی کا حصہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس بامقصد سفر میں ہمیں پی ٹی سی ایل گروپ کا طویل ساتھ میسر رہے گا۔''

یہ شراکت داری دونوں اداروں کی صنعتوں کو بدلنے اور قومی مسابقت کو بلند کرنے میں مددگار سمارٹ، محفوظ، اور قابلِ توسیع ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے ذریعے جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو فروغ دینے کے مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہے ۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی