پانچ روپے کے سکے نے پانچ ہزار کے نوٹ سے پوچھا، کیسے ہو جناب؟
نوٹ بولا، مزے میں ہوں، کبھی فائیو اسٹار، کبھی شاپنگ مول، کبھی فوڈ اسٹریٹ، کبھی فن اینڈ میلا، کبھی پکنک اور کبھی دبئی گھوم پھر کر آجاتا ہوں۔ اور تم سناؤ؟
پانچ روپے کا سکہ:کیا بتاؤں جناب، گھوم پھر کر وہی مسجد کا ڈبہ۔
😂😂😂
ایک آدمی بنک میں چیک جمع کروانے گیا اور کیشیر سے پوچھا "چیک کلیئر ہونے میں کتنے دن لگیں گے؟"
کیشیر "2 سے 3 دن لگ جائیں گے۔"
گاہک "اتنے دن کیوں؟ جبکہ جس بنک کا یہ چیک ہے وہ سڑک کے اُس پار سامنے ہی تو ہے؟"
کیشیر "وہ کیا ہے جناب کہ پروسیجر تو فالو کرنا پڑتا ہے ناں۔"
گاہک "پھر بھی اتنی دن تو نہیں لگنے چاہییں۔ چند گھنٹوں میں یہ کام ہو جانا چاہیے۔"
کیشیر "صاحب فرض کریں آپ کا ایکسیڈنٹ قبرستان والی سڑک پر عین قبرستان کے سامنے ہو جاتا ہے، جس میں آپ کی وفات ہو جاتی ہے، تو ایسا تو نہیں کریں گے کہ سیدھا قبرستان لیجاکر دفنا دیں۔ پہلے آپ کو گھر لیکر جائیں گے، پروسیجر فالو کریں گے، پھر دفنائیں گے۔"
گاہک "لخ دی لعنت تیری مثال تے۔"
😂😂😂
لڑکی "آئی لو یو۔"
لڑکا لڑکی کے سر پر دوپٹہ دے کر ہاتھ پکڑتا ہے اور کہتا ہے "بہنا 5 وقت کی نماز پڑھا کرو۔ پیار میں کچھ نہیں رکھا۔"
لڑکے کے جانے کے بعد لڑکی اپنے ہاتھ میں پکڑی پرچی کھولتی ہے تو لکھا ہوتا ہے "عقل کی اندھی مروائے گی کیا؟ پیچھے میری بیوی تھی، بعد میں فون پر بات کریں گے۔"
(یا حیرت یہ لڑکے نے پرچی لکھی کس وقت؟)
ایک تبصرہ شائع کریں