لاہور: ڈی ڈبلیو پی گروپ نے اپنے خصوصی انٹرن شپ پروگرام ’تعمیرِ مستقبل‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں پاکستان کی مارکیٹ کے مطابق تیار کرنا ہے۔
یہ انٹرن شپ پروگرام تین ماہ پر مشتمل ہے جو خاص طور پر ان ہونہار گریجویٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنے بہترین کیریئر کی شروعات کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ملک کی نامور جامعات سے منتخب ہونے والے بہترین طلبا کو شامل کیا گیا ہے۔
اس انٹرن شپ کے دوران شرکاء کو انڈسٹری کے ماہرین سے براہِ راست رہنمائی (mentorship)، مختلف شعبوں میں کام کرنے کا موقع، اور مختلف منصوبوں میں حصہ لینے کا تجربہ حاصل ہوگا۔ پروگرام میں ہر ہفتے ورکشاپس اور ’انٹرن ڈائریز‘ جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی تاکہ نوجوان مستقل طور پر سیکھتے رہیں اور اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کرتے رہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او، فاروق نسیم نے کہا:
’’ڈی ڈبلیو پی گروپ کا ماننا ہے کہ آج کے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرکے ہم ایک بہتر کل کی بنیاد رکھتے ہیں۔ ’تعمیرِ مستقبل‘ صرف ایک انٹرن شپ نہیں، بلکہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم نوجوانوں کو وہ علم، سوچ، اور رہنمائی دیں گے جو انہیں تیزی سے بدلتی دنیا میں کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے یہ باصلاحیت افراد مستقبل کے بہترین لیڈر بن سکتے ہیں۔‘‘
ڈی ڈبلیو پی گروپ کا مقصد اس پروگرام کے ذریعے ایسے نوجوانوں کی تیاری ہے جو مستقبل میں نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ پوری انڈسٹری کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوں۔
ایک تبصرہ شائع کریں