گلستان جوہربلاک 15 میں ڈاکوؤں نے گھر میں ماں اور بیٹی کو یرغمال بناکر 3 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لوٹ لی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ شہری وقاص نے بتایا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دن وقت ہوئی۔ گھر میں صرف انکی اہلیہ اور بیٹی موجود تھیں۔
ڈاکوؤں نے انکی اہلیہ اور بیٹی باندھ کر گھرکی تلاشی لی اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔ وقاص نے بتایا کہ وہ حال ہی میں سعودی عرب سے منتقل ہوئے ہیں۔ گھر میں موجود سونا ان کی والدہ اور بھائیوں کا بھی تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
.jpeg)
ایک تبصرہ شائع کریں