کراچی: اکستان میں پہلی پلگ ان ہائبرڈ گاڑی متعارف کرانے والی کمپنی ایم جی پاکستان نے اپنے صارفین کیلئے” ستمبر فل پے منٹ لکی ڈرا “مہم کا انعقاد کیا۔
لکی ڈرا مہم کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جو ایم جی برانڈ کے اپنے صارفین کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر صارفین کے اعتماد کا اظہارہے۔ لکی ڈرا مہم میں ستمبر میں مکمل ادائیگی کرنے والے صارفین کو انعامات دیے گئے۔ جن میں سے 3صارفین کیلئے50فیصد کیش بیک،10صارفین کیلئے مفت رجسٹریشن،10صارفین کیلئے 1.55فیصد کی خصوصی شرح پر ایم جی شیلڈانشورنس اور 20صارفین کیلئے مفت پیراڈیک مینٹیننس شامل تھی۔
ایم جی سینٹر کے عابد احمد شیخ، ایم جی خیبر کے حضرت حسین اور ایم جی لانج کے ندیم عرفان بخاری نے50فیصد کیش بیک انعام حاصل کیے۔
اس موقع پر ایم جی کی ہیڈ آف مارکیٹنگ سدرہ عمر نے کہاکہ ایم جی کو یقین ہے کہ اپنے وعدوں کی پاسداری اعتماد کی بنیاد ہے۔ صارفین کا ایم جی برانڈ پر مسلسل اعتماد اور ان کے ساتھ طویل المدّتی وابستگی کے اظہار کیلئے اس مہم کا انعقاد کیاگیا تھا۔
پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، ایم جی پاکستان کی یہ مہم اس کے بنیادی فلسفلے 'ایم جی نے اپنا وعدہ ہمیشہ نبھایا 'کی عکاسی ہے۔ پاکستان کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ گاڑی کی شاندار کامیابی اور صارفین دوست اقدامات کے ساتھ ایم جی پاکستان کے آٹو موٹیو شعبے کو مزید جدید اور اس کے پائیدار مستقبل کیلئے پُر عزم ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں