پاکستانی شادیوں کا موسم، اسپاٹیفائی کے دلکش گیتوں سے مزید رنگین
کراچی : پاکستان بھر میں شادیوں کا موسم اپنے عروج پر پہنچا ہوا ہے، جسے اسپاٹیفائی نے دلوں کو جھومنے والے گیتوں کے ساتھ مزید خوشگوار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے اعداد وشمار کے مطابق، ہر سال ستمبر سے فروری کے دوران شادی سے متعلقہ موسیقی کی تلاش میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جبکہ 2022 سے اب تک صارفین کی جانب سے بنائی جانے والی شادی کی پلے لسٹس میں 330 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں شادی سیزن عام طور پر ستمبر سے فروری کے مہینوں کے دوران ہوتا ہے۔ اس دوران پاکستانی سامعین اب شادیوں کے گیت کے انتخاب کیلئے ہر تقریب کے مزاج کے مطابق اپنی پسند کی پلے لسٹس ترتیب دینے لگے ہیں۔ آج کی پاکستانی شادیوں کا رنگارنگ میوزیکل امتزاج بالی ووڈ، دیسی پاپ، بھنگڑا، ڈانس اور ڈسکو موسیقی پر مشتمل ہے، جس میں 2010 کی دہائی کے گیت سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ چاہے وہ مقامی ہٹ گانے ہوں جیسے ابرارالحق کا ''نچ پنجابن''، جِمی خان کا ''ہائے دل'' یا اسرار کا ''شکر ونداں ''، یا پھر عالمی شہرت یافتہ پارٹی گیت جیسے ''لندن ٹھمکدا''، ''گلّاں گُڈیاں '' اور ''ساڈی گلی'' جیسے گیتوں سے پاکستانی سامعین پرانی یادوں کو نئے مقبول گیتوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ شادی سیزن (ستمبر 2024 سے فروری 2025) کے دوران ان پلے لسٹس کی اسٹریمز میں باقی سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ان تقاریب کا مرکز اسپاٹیفائی کا ''شادی حب'' (https://open.spotify.com/genre/0JQ5DAqbMKFPletgWy1bVz)ہے، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہر تقریب کے لیے موزوں پلے لسٹس دستیاب ہیں، چاہے وہ مہندی کی تقریب ہو یا ڈانس فلور پر شواسٹاپرز ہوں۔ گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں اسپاٹیفائی کے ''شادی حب'' کی پلے لسٹس کی اسٹریمز میں 65 فیصد اضافہ ہوا، اس سے صارفین کی مقامی ثقافت پر مبنی موسیقی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ یہ حب پاکستانی شادیوں کی رنگارنگ روایتوں کو اجاگر کرتا ہے اور موسیقی کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔
اس حب میں چند گیت ایسے ہیں جو شادی کی تقریبات کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ''مہندی ہِٹس'' پلے لسٹ میں روزیو اور صابری سسٹرز کا ''مغروں لا''، جواد احمد کا ''مہندی'' اور شیراز اپل اور ہرشدیپ کور کا ''بلّے بلّے'' شامل ہیں، جبکہ ''شادی ہِٹس'' پلے لسٹ میں وجاہت رؤف کا ''چھلاوا'' اور نعمان خالد کا ''دیسی ٹھمکا'' تقریب کی رونق دوبالا کر دیتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شادیوں کی موسیقی محض پاکستان تک محدود نہیں۔ اسپاٹیفائی کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت جہاں جہاں بھی پاکستانی موجود ہوتے ہیں، وہاں شادی کے ان گیتوں کی بھرپور پسندیدگی ظاہر ہوتی ہے۔
شادی کی پلے لسٹس کی سب سے زیادہ اسٹریمز ہفتہ اختتام پر راتوں میں دیکھی جاتی ہیں، خاص طور پر ہفتہ اور اتوار کو رات 8 سے 10 بجے کے درمیان انکی اسٹریمنگز اپنے عروج پر ہوتی ہیں، یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب میوزک اور رقص یکجاہوجاتے ہیں اور خوشیاں اپنے عروج پر جاپہنچتی ہیں۔
ان اعداد و شمار سے بڑھ کر یہ بات واضح ہے کہ پاکستانی شادیاں روایت اور جدید ذوق کا حسین امتزاج ہیں، اور موسیقی اس پل کو خوبصورتی سے جوڑتی ہے۔ اسپاٹیفائی اپنے ''شادی حب'' کے ذریعے نہ صرف مقامی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں سامعین کے لیے یادگار لمحات کو موسیقی کے سازوں سے آراستہ کر رہا ہے۔
اسپاٹیفائی پر 'شادی حب' کی پلے لسٹس سننے کے لیے یہاں (https://open.spotify.com/genre/0JQ5DAqbMKFPletgWy1bVz) کلک کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں