ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں، 8 طیارے گرائے گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں، 8 طیارے گرائے گئے

ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی میں کردار اور 8 طیاروں کی تباہی کا دعویٰ کر کے نئی بحث چھیڑ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازعے میں 7 نہیں بلکہ 8 طیارے گرائے گئے تھے۔ یہ بیان انہوں نے میامی میں ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران دیا، جہاں انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت مختلف ذرائع سے 7 یا 8 طیاروں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، لیکن ان کے بقول "حقیقت میں 8 طیارے تباہ ہوئے تھے"۔




ٹرمپ نے اس موقع پر ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ان کی ٹیرف پالیسی نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت امریکہ نے بروقت مداخلت نہ کی ہوتی تو خطے میں صورتحال مزید بگڑ سکتی تھی۔ انہوں نے اپنی حکومت کی سفارتی حکمت عملی کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر 7 طیاروں کے گرنے کا ذکر کر چکے ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے 8 طیاروں کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے اس بیان نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کے حساس موضوع کو عالمی سطح پر بحث کا مرکز بنا دیا ہے، اور ماہرین اس بیان کے ممکنہ سفارتی اثرات پر غور کر رہے ہیں۔ اس انکشاف نے نہ صرف ماضی کے واقعات پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ مستقبل میں پاک بھارت تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی