​​فاطمہ فرٹیلائزر کا گندم کی پیداوار بڑھانے کی کوشش: ملتان میں سرسبز کسان کنونشن کا انعقاد


کراچی : فاطمہ فرٹیلائزر نے محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ مل کر ملتان میں سرسبز کسان کنونشن کا انعقاد کیا تاکہ کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید علم اور وسائل فراہم کیے جا سکیں۔ یہ کنونشن 1,300 سے زائد کسانوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا، جہاں گندم کی پیداوار بڑھانے اور زراعت کی پیداواری صلاحیت میں بہتری کے لیے جدید اور پائیدار طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


سیمینار کا مقصد ان کسانوں کو حوصلہ افزائی فراہم کرنا تھا جنہوں نے صوبائی اور ضلعی سطح پر  پنجاب گورنمنٹ کے گندم پیداواری مقابلے میں سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا کھادوں کا استعمال کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ایونٹ کا مقصد دوسرے کسانوں کو بھی یہ سکھانا تھا کہ کس طرح سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا کھادوں کا استعمال کر کے وہ اپنی گندم کی پیداوار اور منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں۔


فاطمہ فرٹیلائزر کے ماہرین اور ٹیکنیکل نمائندوں نے کھادوں کے متوازن استعمال پر روشنی ڈالی، خاص طور پر سرسبز نائٹروفاس اور سرسبز کین جنہوں نے مٹی کی زرخیزی کو بہتر بنانے اور پیداوار میں 10 فیصد تک اضافے کے قابل ذکر نتائج فراہم کیے۔


​​فاطمہ فرٹیلائزر کا گندم کی پیداوار بڑھانے کی کوشش: ملتان میں سرسبز کسان کنونشن کا انعقاد




اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا، ''سرسبز کسان کنونشن کے ذریعے ہم پاکستان کے کسانوں کے لیے اپنی عزم کو تقویت دے رہے ہیں، اور انہیں سرسبز نائٹروفاس اور سرسبز کین جیسے اعلیٰ معیار کی مصنوعات تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشاورتی خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد کسانوں کو زیادہ پیداوار حاصل کرنے، مٹی کی صحت کو بہتر بنانے اور ایک پائیدار اور خود کفیل زرعی نظام بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔''


کنونشن میں پنجاب کے محکمہ زراعت کے سینئر حکام جیسے جناب افتخار علی سہو، سیکرٹری زراعت پنجاب، جناب سرفراز حسین مگسی، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، وائس چانسلر، ایم این ایس یونیورسٹی، جناب خالد محمود کھوکھر، صدر پاکستان کسان اتحاد، جناب امیر کریم خان، کمشنر ملتان ڈویژن، جناب وسیم حامد سندھو، ڈپٹی کمشنر ملتان اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

فاطمہ فرٹیلائزر نے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا، جس کے تحت صوبہ پنجاب میں اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں کو ٹریکٹرز دیے جائیں گے، جبکہ ضلعی سطح پر اول آنے والے کسانوں کو موٹر سائیکل اور دوئم و سوئم آنے والوں کو ایل سی ڈیز دی جائیں گی۔ یہ انعامات رابیل سدوزئی اور سیکرٹری زراعت پنجاب، افتخار علی سہو کی جانب سے کسانوں کو دیے گئے۔

اس موقع پر، فاطمہ فرٹیلائزر نے اس بات پر زور دیا کہ سرسبز نائٹروفاس اور کین کے استعمال سے نہ صرف کسانوں کی آمدن میں اضافہ ممکن ہے بلکہ اس سے پاکستان کو درپیش غذائی قلت پر بھی قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

سرسبز کسان کنونشن فاطمہ فرٹیلائزر کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جو کسانوں کو جدید علم اور بہترین کارکردگی والی کھادوں کے ذریعے زراعت کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے اور پاکستان کی قومی معیشت میں حصہ ڈالا جا سکے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی