کراچی , اسپاٹیفائی نے کراچی میں اپنی سالانہ مہم (2025 Wrapped) کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جہاں گلوکاروں نے دلچسپ اور شاندار پرفارمنس پیش کی ۔ اس تقریب کا مقصد مقامی گلوکاروں، ڈیجیٹل دنیا میں مقبول نمایاں شخصیات اور میڈیا کو ایک جگہ اکٹھا کرنا تھا تاکہ ایک سال کے دوران منفرد موسیقی اور پاکستان کے بدلتے ہوئے موسیقی کے شاندار کلچر کی حوصلہ افزائی ہو۔
اس سال مہم کا خیال جرات مندی تھا جہاں مہمانوں کو موسیقی سے جڑنے کی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر چکاچوند لائٹس سے مداحوں کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ، پورے پروگرام کے دوران نیون لائٹس سے مزین پورٹریٹ پر مختلف بوتھس پر شرکاء کے تاثرات کو محفوظ کرنے کا عمل جاری رہا ۔ آواز سے لے کر ماحول تک، ہر تفصیل سے ایک ہی پیغام سامنے آیا کہ اس سال آپ اپنے ساؤنڈسے کسی فلٹر کے بغیر اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔
ایونٹ کی میزبانی عائلہ عدنان نے سرانجام دی، اور اس میں خصوصی تیار کردہ ڈی جے لائن اپ نے تقریب میں زندگی بھر دی، جس میں Mouseeki Machine، ZULU اور Disguise in Hoodie شامل تھے، اور ہر ایک نے اپنے منفرد انداز اور ساؤنڈ مکسز کے ساتھ محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔ اس جشن میں گلوکاروں جیسے Afusic، نتاشہ حمیرا اعجاز، شارح (Shareh) اور عمر انجم کے ساتھ ساتھ تخلیقی مواد بنانے والوں میں اریکا حق(Areeka Haq)، ریجا جیلانی (Reeja Jeelani)،ہمایل (Hemayal) اور دانیہ کنول(Daniya Kanwal) نے بھی شرکت کی اور پورے ایونٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ جڑ کر اس تجربے کو مزید خاص بنایا۔
اس تقریب میں اسپاٹیفائی کی رواں سال کی مہم کے تجربے کو مزید یادگار بنانے کے لیے VIP Wrapped Awards کا بھی انعقاد کیا، جو ایپ میں Wrapped پارٹی فیچر کے ساتھ رئیل ٹائم میں رہا ۔ یہ ایوارڈز اسپاٹیفائی کی VIP کمیونٹی کے اراکین کو ان کی منفرد سننے کی عادات پر تسلیم کرتے ہیں، جنہیں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ Wrapped کے نتائج شیئر کرتے ہیں اور پلیٹ فارم پر ذاتی اعزازات حاصل کرتے ہیں۔ اسے جیتنے والوں میں ڈینو علی(Dino Ali) اور اسامہ ناصر (Osamah Nasir) شامل ہیں، اور اسپاٹیفائی نے اپنی کمیونٹی کے جوش و جذبے اور ثابت قدمی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسپاٹیفائی کے مارکیٹنگ منیجر برائے پاکستان، طلحہ ہاشم نے کہا، 2025" مہم ہماری اسٹریمنگ کا اب تک سب سے جرات مندانہ اظہار ہے۔ اس سال کا تجربہ حقیقتاً سننے کے انداز، بغیر فلٹر والے ساؤنڈز اور ہر سامع کے ساؤنڈ ٹریک کی تفصیلات سامنے لاتا ہے، اور اس کا ردعمل شاندار رہا ہے۔ صرف پہلے 24 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر سے 200 ملین سے زیادہ اسپاٹیفائی صارفین نے Wrapped فیچر سے جڑ کر 500 ملین سے زائد شیئرز کیے۔ یہ سنگ میل ہی ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے صارفین نے اس سال کے تجربے کو کتنا پسند کیا۔''
اس مہم کے ذریعے اسپاٹیفائی پاکستانی گلوکاروں اور ان کے مداحوں کو سراہتا ہے جو انکی حمایت کرتے ہیں، اور یہ ایک ایسی جگہ تخلیق کرتا ہے جہاں انفرادیت، تخلیقی صلاحیت اور موسیقی ایک ساتھ آ کر جڑ جاتے ہیں۔
سبسکرائب کرنے والے اسپاٹیفائی صارفین اب موبائل ایپ (اینڈرائڈ اور آئی او ایس )پر 2025 مہم کی خصوصی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین کو اس مہم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اسپاٹیفائی ایپ کا تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں