کراچی: ایم جی پاکستان نے جے ڈبلیو ایس ای زیڈ کے اشتراک سے ایس جی ایم ڈبلیو بینگو ای وی (Binguo EV) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم جی بینگوSAIC-GM-Wuling (SGMW)کی تیارکردہ بی سیگمنٹ ہیچ بیک الیکٹرک گاڑی ہے۔
ایم جی بینگو ای وی کی 5,999,000روپے کی پر کشش قیمت مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے 1.2ملین روپے کی ایڈوانس رقم کے ساتھ گاڑی کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ ڈیلیوری کا آغاز2026کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔
بینگو ای وی پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS)اور منتخب ڈیلرشپس پر نمائش کیلئے پیش کی گئی تاکہ صارفین کا ردِّعمل اور مارکیٹ پوزیشن کا جائزہ لیا جاسکے۔ بینگوای وی پاکستان کی نئی انرجی وہیکلز پالیسی 2025-30سے ہم آہنگ ہے۔ اس پالیسی کے تحت مالی مراعات، انفرااسٹرکچرکی ترقی اور مقامی مینو فیکچرنگ کے فروغ جیسے اقدامات کے ذریعے 2030تک نئی گاڑیوں میں الیکٹرانک گاڑیوں کی فروخت 30فیصد اور 2040تک 90فیصد کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ایم جی پاکستان کے ترجمان نے کہاکہ بینگو ای وی جسے ہم 'دی الیکٹرک آئیکون'کہتے ہیں پاکستانی صارفین کیلئے الیکٹرک موبلٹی کو قابلِ رسائی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ اس معروف بین الاقوامی ماڈل کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کی توقعات کا جائزہ لینا اور مستقبل میں ایسی الیکٹرانک گاڑیاں فراہم کرنا ہے جو شہری صارفین اور ملک کی بدلتی ہوئی ٹرانسپورٹ ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔
ایم جی پاکستان اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈ نے پاکستان میں ایس جی ایم ڈبلیو بینگو ای وی متعارف کرادی
جے ڈبلیو ایس ای زیڈ کے نمائندے نے کہاکہ یہ شراکت داری پاکستان الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے اہداف کے حصول میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ بینگو ای وی کو مقامی ڈیلر شپس تک لانا ملک میں فوزل فیول پر انحصار کم کرنے، ایمیشن میں کمی اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی کے حکومتی وژن کو سپورٹ کرناہے۔
بینگوای وی کا شمار بین الاقوامی مارکیٹ میں ایس جی ایم ڈبلیو کی مقبول ترین ہیچ بیکس میں ہوتاہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کو متعارف کرانے کا مقصد ہیچ بیک سیگمنٹ میں انتخاب کے مزیدمواقع فراہم کرنااور شہری صارفین کیلئے ایک قابلِ اعتماد الیکٹرک متبادل پیش کرناہے۔
بینگو ای وی 31.9کلو واٹ کی بیٹری سے لیس ہے جو333کلومیٹرتک CLTCریٹڈ رینج فراہم کرتی ہے۔ چارجنگ کیلئے اے سی ہوم چارجنگ اور ڈی سی فاسٹ چارجنگ کے آپشنز موجود ہیں، جن کے ذریعے روزہ مرہ استعمال کیلئے مطلوبہ چارجراور حالات کے حساب سے تقریباً30منٹس میں حاصل کیا جاسکتی ہے۔ گاڑی کے اسٹینڈرڈ فیچرز میں ایس آر ایس ایئر بیگز، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، کروز کنڑول، رئیر پارکنگ سینسرز اور ایک ریئر ویو کیمرہ شامل ہیں۔
بنگ ایکس نے 2025 میں Beyond the Alpha مہم کے ذریعے 40 ملین صارفین تک پہنچنے کا جشن منایا
بینگو ای وی کا تعارف پاکستان میں الیکٹرک موبلٹی کو توسیع دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور شہری استعمال کیلئے موزوں فیچرز کے ساتھ قیمت کے لحاظ سے صارفین کیلئے ایک نیا آپشن فراہم کرتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں