​میزان بینک اور اتحاد ایئرویزکے درمیان شراکت داری

 کراچی: میزان بینک نے بین الاقوامی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک کے ڈیبیٹ کارڈ ہولڈرزکو ٹریول بکنگ پر خصوصی ڈسکاؤنٹس فراہم کیے جائیں گے۔ میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس احمد علی صدیقی اور اتحاد ایئرویز پاکستان کے جنرل منیجر احمد ظہور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف ایکوائرنگ، لائلٹی اینڈ الائنسز راحیل سیانی اور ہیڈ آف کارڈز، اَن سکیوریڈفنانسنگ اینڈنیو اینیشیٹیوزعابد ملک سمیت بینک کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھے۔

 

اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین اپنے ڈیبیٹ کارڈز کے ذریعے اتحاد ایئرویزکی فلائٹس بکنگ پر خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔ اس شراکت داری کا مقصد صارفین کیلئے زیادہ آسان، بہتر اور کم لاگت سفری آپشنز فراہم کرناہے۔

 

یہ شراکت داری میزان بینک کی ویلیو بیسڈ بینکنگ اتحاد ایئر ویز کی عالمی معیار کی میزبانی کے ساتھ کاروبار ی اور سیرو سیاحت کے مسافروں کیلئے مزید سہل اور کم لاگت کے آپشن فراہم کرتے ہوئے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گی۔

 

اس موقع پر میزان بینک کے کنزیومر ہیڈ احمد علی صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اپنے صارفین کوعالمی معیار کی اسلامی بینکاری خدمات کے ساتھ ساتھ اضافی سہولتیں اور ان کے عملی فوائد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد ایئرویز کے ساتھ یہ اشتراک صارفین کی سفری ضروریات کو مزید بہتر انداز میں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈسکاؤنٹس کے ساتھ بغیر کسی رکاٹ کے ادائیگی کے کے مواقع فراہم کرے گا۔

 

اس موقع پر اتحاد ایئرویز پاکستان کے جنرل منیجر احمد ظہور نے میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں صارفین کو زیادہ بہتر اور مفید ٹریول تجربات فراہم کرنے کیلئے اتحاد ایئرویز میزان بینک کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید مضبوط کرے گی۔

 

یہ شراکت داری میزان بینک کے جدید،کسٹمر فوکسڈسلوشنز فراہمی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے جو ویلیو پر مبنی شریعہ کمپلائنٹ بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے بینک کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی